No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟

January 22, 2025
in صحت, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, کامیاب خواتین, لائف سٹائل, موجودہ مسائل
خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟


اچھی صحت کا مطلب ہے جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت میں بہترین توازن جو کہ ایک متوازن طرز زندگی سے حاصل ہوتا ہے۔ صحت مند ذہن اور جسم سے ہی صحت مند زندگی جنم لیتی ہے۔ لہذا جسمانی، ذہنی اور سماجی، تینوں طرح کی صحت برابر اہمیت کی حامل ہے۔ آج کی خواتین کو مختلف سماجی کردار نبھانے پڑتے ہیں۔ اس لیے انہیں اکثر کام اور خاندان کے حوالے سے دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔ ان میں سے ہر کردار کی ذمہ داریاں نبھانا اور اس کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنا آسان کام نہیں۔ خواتین کو اپنی ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ اچھی صحت اور خوشی سے بھرپور زندگی گزار سکیں۔اپنی ذہنی صحت کا جائزہ لیں ۔آپ کس قسم کی شخصیت ہیں؟ اگر آپ کی شخصیت میں صحت مند عادات کی بجائے منفی عادات زیادہ ہیں تو اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے ابھی سے خود کو بہتر کریں۔

اپنی سوچ مثبت رکھیں اور پُرامید رہیں

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟پُر امید رہیں۔ ہر قسم کے حالات کو ایک مثبت سوچ کے ساتھ قبول کریں اور اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھیں۔ خوشگوار زندگی کے یہی راستے ہیں ۔اگر ایک گلاس پانی سے آدھا بھرا ہے تو مثبت سوچ والی خاتون خوش ہو گی کہ ابھی گلاس آدھا بھرا ہوا ہے۔ وہ سکون محسوس کرے گی اور جوش کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی۔ دوسری طرف، منفی سوچ والی خاتون اسی فکر میں ہی رہے گی کہ گلاس آدھا خالی ہے اور آگے بڑھنے کا نہیں سوچے گی۔ یعنی پانی سے آدھا بھرا ہوا گلاس مثبت اور منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے مختلف معنی رکھتا ہے۔

اپنی بہترین کوشش کریں

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟

بیشتر ملازمت پیشہ خواتین ایک ہی وقت میں اپنی ملازمت اور گھر کو سنبھالنے کو تھکا دینے والا کام سمجھتی ہیں۔ جبکہ گھریلو خواتین بھی اپنی ساتھیوں کی کامیابیوں پر یہ سوچ کر رنجیدہ ہو جاتی ہیں کہ وہ ابھی تک گھر کا ہی تھکا اور اکتا دینے والا کام کر رہی ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے یہ کہ آپ نے اپنے لیے جو کردار بھی منتخب کیا، اس میں اپنی بہترین کوشش کریں۔ اپنا موازنہ دوسروں سے کرنے کی ضرورت نہیں۔
غیر شادی شدہ خواتین ملازمت سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ جبکہ گھریلو خواتین کو خاندان اور گھر والوں کا پیار ملتا ہے۔ خاندان کے ساتھ رہنے والی ملازمت پیشہ خواتین بھی گھر اور دفتر میں خوشگوار زندگی گزار سکتی ہیں اگر وہ اپنی توقعات کو مناسب حد تک رکھیں

مشترکہ مفادات ڈھونڈیں، ان پر بات کریں

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟

 

موجودہ دور میں لوگوں کی زندگیاں بہت مصروف ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ کم وقت گزارتے ہیں اور ان میں بات چیت کچھ زیادہ نہیں ہوتی۔ لہذا، آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ ہر لمحے کو بھرپور بنائیں اور قربت برقرار رکھنے کے لیے ان لمحات کو خوشیوں سے بھر دیں۔ کبھی کبھار اپنے شریک حیات کو محبت بھرا کارڈ بھیج دیں یا شادی سے پہلے کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اس کے ساتھ سفر پر نکل جائیں۔ بات چیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کوئی کام کریں یا مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کریں۔ خوشگوار ازدواجی تعلقات کا انحصار زیادہ وقت ساتھ گزارنے پر نہیں اچھا وقت گزارنے پر ہے۔ اس لیے، اپنے شریک حیات کے ساتھ گزرنے والے ہر لمحے کو خوشگوار بنائیں۔

دوست بھی اہم ہیں

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟

زندگی تھکا دینے والی چیز ہے۔ خواتین اکثر خود کو اپنے کیرئیر اور گھر والوں کے لیے وقف کر دیتی ہیں اور ایسے میں دوستیوں کی اہمیت نظر انداز ہو جاتی ہے۔ اس صورتحال میں کوئی پریشانی آن پڑے تو کوئی ایسا نہیں ہوتا جس سے آپ اپنے تاثرات بانٹ سکیں۔دوست آپ کی زندگی کے بکھرے ٹکڑوں کو جوڑتے ہیں۔ آپ پر کوئی پریشانی یا برا وقت آ جائے تو آپ کےدوست مدد اور سہارا دیتے ہیں۔ پرانے دوستوں کے ساتھ جڑے رہیں اور نئے بھی بنائیں۔ آپ کو ایک نہ ایک دن دوستیوں کا فائدہ ضرور ہو گا۔

فارغ وقت میں اپنے مشغلوں پر عمل کریں

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟آپ باقاعدگی کے ساتھ مصروف معمولات میں سے کچھ وقت نکال کر وہ کام کریں جو آپ بے پناہ مصروفیت میں بھی کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے کام جو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھاریں جیسا کہ باغبانی، بُنائی، ہاتھ سے ڈیکوریشن کی اشیا بنانا۔ ایسے کام نہ صرف آپ کے اندر ایک ٹھہراؤ لاتے ہیں بلکہ ٹی وی دیکھنے سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔مطالعہ کرنے اور تعلیم جاری رکھنے سے آپ نئی علوم سے آشکار ہو سکتی ہیں۔ کامیاب ہونے کا احساس پانے کے لیے آپ رضاکارانہ کام یا خیرات بھی جمع کر سکتی ہیں۔ آپ چاہے جو مرضی کریں لیکن یہ یاد رکھیں کہ خود کو بے تحاشہ مصروف کرنے سے گریز کریں۔ مشغلوں کو ذمہ داری مت بننے دیں۔
مختصراًاچھی ذہنی صحت کی حامل خاتون چُست اور بااعتماد ہوتی ہے۔ وہ اپنی ذات اور شخصیت کو قبول کر کے زندگی کا لطف اٹھاتی ہے۔ منفی جذبات (جیسا کہ ذہنی اضطراب، ڈپریشن، غصہ، ناراضگی، نفرت اور حسد) یا پریشان کرنے والے احساسات کو وہ خاطر میں نہیں لاتی۔ زندگی کو بامقصد اور خوبصورت سمجھتی ہے اور مسائل کو سلجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے خیال میں، حالات کیسے بھی ہوں انہیں قابو میں لایا جا سکتا ہے اور مسائل و حالات ان کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لے کر آتے ہیں۔

خواتین اپنی ذہنی صحت کس طرح بہتر بنا سکتی ہیں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر