No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں

July 26, 2024
in صحت, رہنمائی
برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں

بارش کے بھیگے بھیگے موسم میں گرم گرم پکوڑوں کی بات ہی کچھ اور ہے۔ لیکن موسم گرم ہو تو یہ شوق اس طرح پورا ہوتا ہے کہ بڑے ہوں یا بچے، بارش کے موسم سے ہر کوئی لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔ اِس کی ایک اہم وجہ یہ ہوتی ہے کہ گرم موسم میں بارش ہمیشہ سے ہی ہمارے لیے رحمت اور راحت کا سبب بنتی ہے، لیکن جہاں بارش ہمارے لیے مزے کا سبب بن رہی ہوتی ہے وہیں یہ مشکل اور بیماریوں کی وجہ بھی بنتی ہیں۔ نزلہ زکام اور کھانسی برسات کی سوغات کا درجہ رکھنے لگ گئی ہیں۔اِسی طرح بارش کے پانی سے بڑھ جانے والے جراثیم بھی مختلف بیماریاں اپنے ساتھ لاتے ہیں۔ لیکن بیماریوں سے پریشان ہونے کی اب ضرورت نہیں کیونکہ ہم آج آپ کو ان بیماریوں سے بچنے کے آسان طریقے بتا رہے ہیں۔

گلے کے مسائل

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں
اگر گلے میں تھوڑی بہت خراش ہو تو ہلدی والا دودھ پیئے یا آپ کی ناک ٹھنڈی ہوائوں اور بارش کی وجہ سے بہنے لگے تو فوری طور پر ایک کپ گرم دودھ میں 2 چمچ ہلدی ملا کر پیئے اور اپنی طبیعت کو مزید خراب ہونے سے بچائیے۔ نمک کے پانی سے غرارے اگر موسم کی وجہ سے گلے میں خراش یا تکلیف سے آپ کو کھانے پینے میں تکلیف ہو رہی ہو تو دن میں تین چار مرتبہ نیم گرم پانی کے غرارے کر لیں۔،

کھانے پینے کی احتیاطیں

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں
بارشوں کے موسم میں پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنا عام ہے، اس لیےاس موسم میں خاص طور پر اپنے پینے کے پانی کا خاص خیال رکھیں۔ پانی کو لازمی اْبال کر پیئے، بچوں کو ہر گز بغیر اْبلا ہوا پانی نہ دیں۔ برسات کا موسم بیماریوں کے حوالہ سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔ تربوز،کھیرا،ککڑی، امرود خربوزہ وغیرہ نہ کھائیں۔کھانے پینے والی اشیا ڈھانپ کر رکھیں۔اس موسم میں بچوں کو قلفیاں ،برف کے گولے اور کھٹی میٹھی اشیا نہ کھانے دیں۔قوت مدافعت کو قائم رکھنے کے لیے پودینہ،لیموں پیاز،لہسن ،ادرک اور سرکہ کے ساتھ گڑ کا استعمال کریں۔ اس موسم میں نزلہ ،زکام، بخار،کھانسی ، ملیریا اور بخار عام ہوتا ہے۔ موسمی بخار سے بچاؤ کیلئے چائے کے قہوہ میں لیموں نچوڑ کر استعمال کریں۔پیٹ بھر کر کھانا مت کھائیں۔نزلہ،زکام سے بچاؤ کیلئے دارچینی ایک گرام ،ملٹھی ایک گرام اور مرچ سیاہ پانچ دانے ایک کپ پانی میں جوش دے کر استعمال کریں۔
لطیف اور جلد ہضم ہونے والی غذاؤں کا استعمال کریں،وٹامن سی کا استعمال فائدہ مند ہے۔لیموں کی سکنجبین دن میں دومرتبہ پئیں۔گوشت، چائے،کافی،کولامشروبات کا استعمال کم کریں۔غذامیں چپاتی،گھیا،کدو، ٹینڈے،پالک،خرفہ کا ساگ،کریلے،گھیاتوری،کالے چنے کاشوربا اور مونگ کی دال استعمال کریں۔بکرے کے گوشت کا شوربا ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔

مچھروں سے بچائو

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں
مچھروں سے بچاؤ کا بندوبست کریں بارشوں کے موسم کا مطلب ہے مچھروں کا موسم۔ یہ وہ موسم ہے جب ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریاں خوب پھیلتی ہیں۔ اِس لیے مچھروں سے بچاؤ کا بھرپور بندوبست کریں۔ یہ بندوبست مچھروں سے بچاؤ کے لیے جالی کا انتظام بھی ہو سکتا ہے اور مختلف کریم کی صورت میں بھی۔

صفائی کا خیال

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں
صفائی کا خاص خیال رکھیں اگر آپ بارش کے موسم میں خود کو صاف ستھرا رکھیں گے، گھر آتے ہی ہاتھ پیر دھوئیں گے تو اِس موسم میں بیماریوں سے دور رہنے میں بہت مدد حاصل رہے گی۔اس موسم میں ڈائیریا،ہیضہ، بدہضمی، جوڑوں کادرد ،گرمی دانے ،پھوڑے پھنسیاں،خارش،کیل مہاسے ،پاؤں کی انگلیوں کا فنگس وغیرہ بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس موسم میں گلی،محلو ں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جوکئی بیماریاں پیداکرنے کا باعث بنتے ہیں۔ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنے گھر کی صفائی رکھیں،بچے ہوئے اناج اور پھل ڈھکن والے ڈسٹ بن میں ڈالیں،فرش فینائل وغیرہ سے دھوئیں،گھر میں نیم کے پتوں،گوگل،گندھک یا اوپلوں کی دھونی دیں یا کوئی بھی جراثیم کش ادویہ کا سپرے کریں۔

خشک رہیں

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں
گیلا ہونے سے بچیں اگر آپ کو بارش میں نہانے کا شوق ہے تو ضرور اِس شوق کو پورا کیجیے لیکن فوراً ہی خود کو سکھا لیجیے کیونکہ زیادہ دیر گیلا رہنے سےآپ کھانسی، سردی اور بخار کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں۔بارشوں کے پانی یا پسینہ سے پاؤں کی انگلیوں میں فنگس ہوجاتا ہے،شدید خارش ہوتی ہے اور بعض اوقات انگلیوں سے خون بہنے لگتا ہے۔ان سے بچاؤ کیلئے انگلیوں کو صاف اور خشک رکھیں اور چھتری اوربرساتی کپڑوں کا استعمال کریں۔ کپڑے بھی ایسے پہنیں جن میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہو۔ یاد رکھیں کہ برسات کے موسم میں بیماری کی سب سے بڑی وجہ گیلا رہنا ہی ہے۔

برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطیں
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

شادی اور تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم و ملزوم کیوں؟
صحت

شادی اور تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم و ملزوم کیوں؟

April 24, 2025

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا اور اب شادی سے پہلے تھلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ایک قانون بن گیا ہے جو کہ ایک...

انٹرنیشنل پریمیم رشتوں کی تلاش میں ایپس کا کردار
سوشل

انٹرنیشنل پریمیم رشتوں کی تلاش میں ایپس کا کردار

April 22, 2025

زمانے کے بدلتے تقاضوں نے رشتے اور شادی جیسے معاملات پر بھی اثر ڈالا ہے۔ لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ انہیں اپنے بچے اور بچیوں کے لئے بہتر سے بہتر رشتے کی تلاش ہے۔ اور اگر اس تلاش...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر