مہندی لگانا ایک ایسی خوبصورت روایت ہے جو نہ صرف دلہنوں کی سجاوٹ کے لیے لازم وملزوم سمجھی جاتی ہے بلکہ شادی میں شرکت کرنے والی تمام خواتین بھی مہندی بہت شوق سے لگاتی ہیں۔کسی بھی مشرقی دلہن کا تصور ہم مہندی کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔ ویسے بھی خواتین کو اپنے ہاتھوں پر مہندی لگانے کا بس موقع چاہئے ہوتا ہے ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی مہندی ڈیزائن بتانے جا رہے ہیں جو سادہ، لگانے میں آسان اور دیکھنے میں کافی خوبصورت ہیں۔ مہندی لگانے سے پہلے آپ کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ مہندی بھری ہوئی لگانی یا پھر ہلکی ، کیونکہ کچھ لوگوں کو سادہ مہندی پسند آتی ہے اور کچھ لوگوں کو بھری ہوئی ۔ مہندی عربی ہو یا ہندوستانی… مہندی سے بھرے ہاتھ خوبصورت ہو ہی جاتے ہیں۔ آپ مہندی کو ہاتھ کے پیچھے اور سامنے دونوں طرف لگائیں تاکہ آپ کے ہاتھوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جائیں ۔شادی کے سیزن میں ہم آپ کو مہندی کے انتہائی آسان ڈیزائن دکھا رہے ہیں، آپ ان مہندی ڈیزائنوں کو لگا کر اپنے ہاتھوں کی خوبصورتی کو بڑھا سکتے ہیں۔
عریبک مہندی کے ڈیزائن
عریبک مہندی کے ڈیزائن خواتین میں بہت پسند کیےجاتے ہیں خاص طور پر دلہنیں اپنے ہاتھ اور پائوں کو عریبک مہندی سے سجانا بہت پسند کرتی ہیں۔عریبک ڈیزائن کے پیٹرن ہاتھوں اور پائوں کو مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں۔ذیل میں کچھ ڈیزائن دئیے گئے ہیں جوآپ کے لیے شادی کے موقع پر ڈیزائن منتخب کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
انڈین مہندی کے ڈیزائن
انڈین مہندی کے ڈیزائن واقعی میں آرٹ کا نمونہ ہوتے ہیں جس میں دل اور دماغ دونوں کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔یہ اتنی محنت سے بنائے جاتے ہیں کہ دیکھنے والا ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔نو جوان لڑکیاں اس آرٹ میں مزید بہتر ہو گئی ہیں اور ان کے پیدا کیے گئے نئے اضافوں نے مہندی کو نئی جدت دے دی ہے۔انڈین مہندی کے ڈیزائنوں میں بنائے گئے پھولوں اور موروں کے ڈیزائنوں کے ساتھ گلٹر اور موتیوں کے ڈیزائن ہاتھوں اور پائوں کو مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں۔انڈین مہندی کے ڈیزائنوں کے کچھ نمونے ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
پاکستانی مہندی کے ڈیزائن
پاکستانی مہندی کے ڈیزائن میں سب سے زیادہ مشہور “ٹکی”ڈیزائن ہے۔یہ بہت سادہ ہوتا ہے اور دیکھنے والوں کو فوراً اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔یہ ڈیزائن اپنی سادگی کی وجہ سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔آجکل دلہنیں اس ڈیزائن کو بہت پسند کرتی ہیں ۔ٹکی کے آس پاس دائرے کی صورت میں ڈیزائن اس کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔
سفید مہندی کے ڈیزائن
مغربی ممالک میں مہندی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہاں اس میں سفید مہندی کے ڈیزائنوں کے زریعے جدت پیدا کی گئی ہے جو وہاں پہنے جانے والے سفید لباس کے لحاظ سے بہت بہترین لگتے ہیں۔نیچے مزید انڈین ،عریبک اور پاکستانی ڈیزائن دئیے گئے ہیں تاکہ ان سے مدد لے کر آپ اس شادی سیزن پر اپنے ہاتھوں اور پائوں کو مزید خوبصورت بنا سکیں۔
یہ تمام مہندی کے ڈیزائن آپ کے خوبصورت دن کو مزید خوبصورت بنا دیں گے۔اپنی خوبصورتی کی وجہ سے انھیں تمام دنیا خاص طور پر مغربی ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔