عید آنے والی ہے اور یہ وقت ہے کہ آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنائیں لیکن یہ سچ ہے کہ سکن ٹریٹمنٹ کروانا اتنا آسان نہیں،ہر کوئی مہنگے سیلونز میں ایک بڑی رقم خرچ نہیں کر سکتا لیکن اب فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے پاس کچھ ایسے نسخے اور ٹوٹکے ہیں جو بغیر کسی خرچے کے آپ کو خوبصورت بنا دیں گے۔ان ٹپس پر عمل کرنا بھی آسان ہے اور اسکا آپکی جلد پر بہت اچھا اثر بھی ہونے والا ہے۔لہذا بھر پور اور خوبصورت عید منانے کے لیے تیار ہو جائیں۔آئیں معلوم کرتے ہیں وہ کونسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جو آپکو خوبصورت بناکرعید کو
:شاندار بنائیں گے
:سکن کی حفاظت کے ٹوٹکے
عید آنے والی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ سب سے زیادہ خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں۔خوش قسمتی سے ہم نے آپ کے لیے بہت سے ایسے ٹوٹکے جمع کر دئیے ہیں جو آپکی جلد کو شاندار بنا دیں گے اور وہ بھی بہت کم خرچے میں۔
:ناریل کا تیل اور چینی کا سکرب
یہ سکرب مردہ جلد کو اتارنے اور نئی جلد کو لانے کا کام کرتا ہے۔آپ آدھا کپ ناریل کے تیل میں آدھا کپ چینی کو مکس کرکے ہلکے ہاتھوں سے دائروں میں چہرے پر مساج کریں۔پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چمکدار خوبصورت جلد پائیں۔
:شہد اور کیلے کا ماسک
یہ ماسک آپکی جلد کو نمی فراہم کر کے صحت مند بناتا ہے۔ایک پکے ہوئے کیلے کو دو بڑے چمچے شہد کے ساتھ ملا لیں۔اپنے چہرے پر لگا کر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔بہت کم وقت میں آپکی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی۔
:ایوا کوڈا ماسک
ایوا کوڈا کا پھل اینٹی آکسی ڈینٹس اور غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے اور جلد کے لیے بہترین غذا ہے۔اس ماسک کو بنانے کے لیے آدھا ایوا کوڈاکو پیس کر چہرے پر لگا ئیں۔پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر چھوڑ دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
اگر آپ عید سے پہلے خوبصورت نظرآنا چاہتے ہیں تو یہ موقع ہے کہ آپ خود فیس ماسک بنائیں۔یہ سب بہت آسان ہے اور اس کے لیے گھر پر موجود چند اشیاء چاہیں۔اپنی جلد کو مزیدخوبصورت بنانے کے یہ بہترین طریقے بھی آزمائیں۔آپ کو یہ اشیاء چاہیں
آدھا کپ جو
چوتھائی کپ شہد
ایک بڑا چمچہ زیتون کا تیل
ایک انڈے کی سفیدی
ان سب چیزوں کو باؤل میں مکس کریں دُھلے ہوئے چہرے پر بیس سے تیس منٹ چھوڑ دیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کر لیں اور چمکتی خوبصورت جلد پائیں۔
چینی کا سکرب کیسے بنائیں؟
جلد کو نرم اور چمکدار بنانے کے لیے چینی کا سکرب بہترین ہے۔یہ مردہ جلد کو اتارتا ہے،گھر پر بنانا بھی آسان ہے اور آپ گھر پر موجود اشیاء کے ساتھ ملا کر ماسک بنا سکتے ہیں لیکن زیتون یا ناریل کا تیل بہترین ہے۔
اس میں دس سے پندرہ قطرے خوشبو دارتیل کے ملائیں،لیونڈر،لیموں اور پیپر منٹ بہترین تیل ہیں۔
سکرب کو ایک ڈبی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔آپ اسکو چھ ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں۔اس کو استعمال کرنے کے لیے اپنی جلد کو دھوئیں اور ماسک کا گول دائروں میں مساج کریں۔نیم گرم پانی سے دھوئیں اور نرم ملائم چمکدار جلد پائیں۔
ہونٹوں کے لیے بام کیسے بنائیں؟
:ہونٹوں کے لیے بام بنانے کے لیے آپکو ضرورت ہو گی
ایک بڑا چمچہ ناریل
ایک بڑا چمچہ شہد کا موم
ایک چھوٹا چمچہ شہد
دس قطرے خوشبودار تیل کے
ہدایات: ناریل کے تیل کوشہد کی مکھی کے موم اور شہد کے ساتھ ملا لیں اور ہلکی آنچ پر گرم کریں اور پگھلنے تک ہلاتے رہیں۔پھر چولھا بند کر کے خوشبودار تیل ملائیں۔اسے کسی چھوٹے جار میں ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد استعمال کریں۔عید کی تیاری بہت تھکا دینے والی اور مہنگی پڑ سکتی ہے اس لیے ہم نے آپکو خوبصورت بنانے کی تراکیب بتا دیں،یہ موثر بھی ہیں اور آپکی جلد کو خوبصورت بھی بنائیں گی اور عید کے دن آپ کا چہرہ خوبصورت اور چمکدار نظر آئے گا۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔