No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟

March 27, 2025
in انٹرٹینمنٹ, خبریں, فیشن, لائف سٹائل, مشہور شخصیات
مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟

اس سال تھائی لینڈ میں ہونے والے ’مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلوں میں پاکستانی اداکارہ اور ماڈل روما مائیکل نے بھی حصہ لیا لیکن ہندوستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ریچل گپتا نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کا خطاب جیت لیا۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2023 کی فاتح پیرو کی لوسیانا فوسٹر نے ریچل کو فتح کا تاج پہنایا۔ 25 اکتوبر کو منعقد ہونے والے مقابلے میں چار رنر اپ کا بھی اعلان کیا گیا۔فلپائن کی کرسٹین جولیان اوپیزا پہلی رنر اپ، میانمار کی تھائی سو نین سیکنڈ رنر اپ، فرانس کی سیفیتو کیبینگلے تھرڈ رنر اپ اور برازیل کی تالتا ہارٹ مین چوتھی رنر اپ ہیں۔جالندھر کی رہائشی ریچل گپتا ایک کامیاب  ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت ہیں۔

مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟

پاکستانی امیدوار روما  مقابلہ تو نہ جیت سکیں لیکن پاکستان کے سوشل میڈیا پر اُن کا نام ان مقابلوں کے ایک راؤنڈ میں پہنے جانے والے لباس کی وجہ سے زیرِ گردش ہے اور اسی کی وجہ سے انھیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔اس کی ابتدا اُس وقت ہوئی جب روما نے گذشتہ دنوں مقابلے کے ایونٹ ’سوئمنگ کاسٹیوم‘ کے دوران بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بِکنی میں ملبوس ہیں اور اپنا تعارف کروا رہی ہیں۔اس ویڈیو پر تنقید اس حد تک بڑھی کہ انھیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟

دوسری بحث کی ابتدا اس وقت ہوئی جب کلچرل راؤنڈ میں روما کاسنی رنگ کے لہنگے کے ساتھ چولی پہنے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں جس کے بعد انھوں نے پنجابی رقص کے سٹیپس بھی پیش کیے۔کئی صارفین نے روما کے لباس کو پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا تو وہیں کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنھوں نے روما کی نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمت افزائی کی بلکہ تنقید کرنے والوں کو بھی اپنی دانست میں احساس دلانے کی کوشش کی۔کشمیرہ میر نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ بالکل بھی پاکستانی نہیں لگتا، سب سے پہلے ڈانس، یہ بالی وڈ سے متاثر ہے۔ دوسرا لباس، ایسے کپڑے پاکستانی کلچر نہیں بلکہ بھارت سے متاثر ہے۔

مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟

پاکستانی ماڈل و اداکارہ روما مائیکل اس سے قبل ’مس چارم پاکستان‘ اور ’مس گرینڈ پاکستان 2024‘ کا تاج اپنے سر پر پہننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔وہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتی ہیں اور ڈرامہ سیریل ’تو زندگی ہے‘، ’تہہ دل‘ اور ’ پیاری نمو‘ کر نے کے ساتھ فلم ’دلی گیٹ‘ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں روما مائیکل نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھیں بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا اور اب تک وہ کافی کمرشلز میں کام کر چکی ہیں۔دلکش ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے مس گرینڈ پاکستان کا تاج سر پر پہن کر مس گرینڈ انٹرنیشنل کیلئے اپنی کمر کس لی۔روما مائیکل کا تعلق لاہور سے ہے جو پیشہ ورانہ ماڈل اور اداکارہ ہیں اور تعلیمی اعتبار سے بھی جدید دنیا کی پڑھائی بی ٹیک میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔روما مائیکل نے فیشن کی دنیا میں بطور ماڈل اپنی پہچان بناتے ہوئے ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی شہرت حاصل کرتے ہوئے دو فیچر فلمز اور متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟

دلکش ماڈل اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جن میں کانز فیشن وییک اور دبئی فیشن ویک بھی شامل ہیں ۔روما ایک ابھرتے ستارے کی مانند ہیں جو اپنے آرٹ اور اپنے ملک دونوں سے وفادار ہیں اور انکی سچی لگن اور انتھک محنت انکے خوابوں کو حقیقت کا روپ بھی دے سکتی ہے۔اکتوبر 2023 میں کراچی شہر کی ایریکا رابن نے بھی پاکستان جیسے روایت پسند معاشرے سے تعلق رکھنے کے باوجود ’مِس یونیورس‘ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور ان کو بھی اس وقت کم و بیش ایسی ہی تنقید کا سامنا رہا تھا۔

مس گرینڈ انٹر نیشنل۔۔۔تنقید کا شکار کیوں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

شادی اور تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم و ملزوم کیوں؟
صحت

شادی اور تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم و ملزوم کیوں؟

April 24, 2025

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا اور اب شادی سے پہلے تھلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ایک قانون بن گیا ہے جو کہ ایک...

انٹرنیشنل پریمیم رشتوں کی تلاش میں ایپس کا کردار
سوشل

انٹرنیشنل پریمیم رشتوں کی تلاش میں ایپس کا کردار

April 22, 2025

زمانے کے بدلتے تقاضوں نے رشتے اور شادی جیسے معاملات پر بھی اثر ڈالا ہے۔ لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ انہیں اپنے بچے اور بچیوں کے لئے بہتر سے بہتر رشتے کی تلاش ہے۔ اور اگر اس تلاش...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر