شادی زندگی بھر کا معاملہ ہے جس میں آپ ایک انسان کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے ساتھ ساری عمر ساتھ رہتا ہے اور اور زندگی کے گرم سرد میں آپ کا ساتھ دیتا ہے۔یہ ایک انتہائی اہم انتخاب ہوتا ہے ۔یہ اتنا اہم ہے کہ بعض لوگ اس کے انتخاب میں پوری عمر بھی لگا دیتے ہیں۔پوری دنیا میں شادی بہت اہم مسئلے کی شکل اختیار کر چکی ہے جس کے لیے بہت سے وسائل اور سمجھداری چاہیے ہوتی ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور جن کی شادی ہو بھی جاتی ہے تو وہ کئی طرح کے مسائل کا شکار رہتے ہیں کیونکہ شادی یا تو ان کی مرضی کی نہیں ہوتی یا پھر شادی کے بعد مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔شادی کے مسائل پر بہت سے سروے بھی ہو چکے ہیں تاکہ معلومات ی بنیاد پراس کے مسائل کو زیادہ سے زیادہ کم کیا جا سکے۔
پاکستان میں شادی کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ شادی میں پسند شامل نہ ہونا بھی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی اپنی پسند کی شادی کر پاتے ہیں اور 85 فیصد کی شادی ارینج ہی ہوتی ہے جس میں بہت کم پسند شامل ہوتی ہے۔یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے کیونکہ ایسی شادیاں اتنی خوشگوار نہیں ہوتیں۔تعلقات بہتر نہ ہونے کیوجہ سے میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں اور زیادہ گھمبیر مسائل ہو جائیں تو بات طلاق تک بھی پہنچ جاتی ہے اور اس کے نتائج دو خاندان بھگتے ہیں۔
آج کے جدید دور میں شادیوں کو کامیاب بنانے میں رشتہ ایپس بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں ۔یہ کسی بھی انسان کی پسند اور نا پسند کے مطابق لوگوں کے درمیان رابطے کرواتی ہیں اوران پر پوری دنیا سے رشتوں کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے۔پاکستان کی نمبر ون رشتہ ایپ “دل کا رشتہ” ایپ پر لاکھوں رشتہ پرو فائلز موجود ہیں اور اس پر ہر ذات برادری اور پروفیشن کے رشتے دستیاب ہیں۔ یہ ابھی تک ایسے دس ہزار لوگوں کی شادیاں کروا چکی ہے جس میں نہ صرف لڑکا لڑکی کی بلکہ گھر والوں کی بھی مرضی شامل ہے۔اس طرح شادی کامیاب ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ ایسے جوڑے ایک دوسرے کو بہتر طور پر جانتے ہیں اور ان میں ذہنی ہم آہنگی بھی پائی جاتی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔