No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا سیٹ اپ؛ امریکا کی پاکستان کو شکست

نوآموز امریکی کرکٹ ٹیم نےسپر اوور کے ذریعے کامیابی حاصل کی

June 7, 2024
in خبریں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا سیٹ اپ؛ امریکا کی پاکستان کو شکست

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 پر پوری دنیا کے کرکٹ کے شائقین کی نظر ہے ۔اس بار کرکٹ شائقین اس ورلڈکپ  کے لیے زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ جو ایونٹ پہلے دس بارہ ٹیموں تک محدود تھا، اب اس میں بیس ٹیمیں شامل ہوں گی اور اگرچہ فٹبال کی مقبولیت کا مقابلہ ابھی کوسوں دور ہے مگر کرکٹ بہرحال دوسرا بڑا گلوبل کھیل بننے کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔پاکستان کا پہلا میچ ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں امریکا جیسی نو آموز ٹیم کے ساتھ تھا لیکن میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا اورمسلسل دو میچز میں کامیابی کے ساتھ امریکا کی ٹیم گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا سیٹ اپ؛ امریکا کی پاکستان کو شکست

 

امریکا نے ٹوس جیتا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن یہ مقبول جوڑی اس میچ میں بڑی شراکت نہ بنا پائی اور 9 کے مجموعے پر محمد رضوان، سوربھ نیٹروالکر کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد عثمان کریز پر آئے لیکن وہ بھی کپتان کا ساتھ نہ نبھا سکے اور 3 کے انفرادی اسکور پر نوستھش کینجیے کی وکٹ بن گئے۔چوتھے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے فخر زمان جارحانہ انداز میں نظر آئے لیکن وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 26 کے مجموعی اسکور پر 11 کے انفرادی اسکور کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔شاداب خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور عمدہ شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 98 رنز بنایا، لیکن 40 رنز بنانے والے شاداب کی ہمت اس موقع پر جواب دے گئی اور وہ کینجیے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کریز پر آنے والے اعظم خان اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے اور یوں پاکستان کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی ۔پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 44 رنز کی عمدہ لیکن سست اننگز کھیلی۔افتخار احمد کی اننگز 18 کے انفرادی اسکور پر تمام ہوئی جس کے بعد اننگز کے آخری اوورز میں شاہین شاہ آفریدی کے 23 اور حارث رؤف کے 3 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے پاکستان کو مناسب اسکور تک پہنچایا۔یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔امریکا کی جانب سے نوستھش کینجیے، سوربھ نیٹروالکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا سیٹ اپ؛ امریکا کی پاکستان کو شکست

 

امریکا کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں 36 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد پاکستان کو اسٹیون ٹیلر کی وکٹ کی صورت میں پہلی کامیابی ملی۔اس کے بعد آندریز گوس اور کپتان مونانک پٹیل نے شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کا اسکور 104 تک پہنچایا، جس کے بعد گوس 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔امریکا کی تیسری وکٹ کے لیے بھی پاکستان کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور شاندار 50 رنز بنانے والے مونانک پٹیل، محمد عامر کی وکٹ بن گئے۔ابتدائی طور پر ناقص باؤلنگ کے بعد اس موقع پر پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرائی اور اس کی جیت کے امکانات دکھائی دینے لگے۔تاہم دوسری جانب امریکی بلے باز بھی صبر و تحمل سے اسکور آگے بڑھاتے رہے اور میچ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کرا دیا۔امریکا کو آخری اوور میں فتح کے لیے 15 رنز چاہیے لیکن وہ حارث رؤف کے اس اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 بنا سکی اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔امریکا نے مقرر اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اس کے پہلے میچ کے ہیرو ایرون جونز 36 اور 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا سیٹ اپ؛ امریکا کی پاکستان کو شکست

 

پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا جو مہنگا ثابت ہوا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا۔سپر اوور میں ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور افتخار احمد پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن افتخار احمد دوسری گیند پر چوکا لگانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے اور وہ بھی فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے اور پاکستان سپر اوور میں 13 رنز ہی بنا سکا۔یوں پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکا کی نوآموز ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے ہرا دیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر گروپ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔شاندار بلے بازی پر مونانک پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون بروز اتوار کو نیو یارک میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا سیٹ اپ؛ امریکا کی پاکستان کو شکست
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

“وی آئی پی میچ میکنگ “سروس: رازدادی کتنی اہم؟
خبریں

“وی آئی پی میچ میکنگ “سروس: رازدادی کتنی اہم؟

April 10, 2025

"وی آئی پی میچ میکنگ "سروس "دل کا رشتہ" ایپ کی ایک انتہائی اہم سروس ہے جو خاص ان لوگوں کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جو رشتوں سے متعلق معاملات کو رازداری میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ایسے صارفین...

“میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی”
خبریں

“میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی”

March 27, 2025

شادی زندگی بھر کا معاملہ  ہے جس میں دو لوگوں کو اپنی پوری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہو پاتا ہے جب دونوں افراد ایک دوسرے کو نہ صرف جانتے ہوں...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر