“وی آئی پی میچ میکنگ “سروس “دل کا رشتہ” ایپ کی ایک انتہائی اہم سروس ہے جو خاص ان لوگوں کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جو رشتوں سے متعلق معاملات کو رازداری میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ایسے صارفین اپنا پبلک پروفائل نہیں بنانا چاہتے ہیں اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی انھیں ریکوئسٹ بھیجے بلکہ وہ کم سے کم وقت میں صرف ان رشتوں پر توجہ دینا چاہتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوں اور ان میں سے ہی بہترین کا انتخاب کر سکیں۔
اس سروس کے ذریعے ایپ کی جانب سے ایک تربیت یافتہ میچ میکر سروس حاصل کرنے والے صارف کے لیے مختص کر دیا جاتا ہے جو صارف کی ترجیحات کے بارے میں جانتا ہے اور پھر باقاعدگی کے ساتھ صارف کو صرف وہ ہی رشتے دیکھا تا ہے جن کی صارف کو تلاش ہوتی ہے۔اس طرح نہ صرف بہترین رشتہ ڈھونڈنے کا عمل آسان اور تیز تر ہو جاتا ہے بلکہ صارف کی ذاتی معلومات بھی پبلک میں نہیں جاتیں۔
“دل کا رشتہ “ایپ نے اپنے لانچ کے آغاز کے ساتھ ہی ایسے فیچرز متعارف کروائے ہیں جو ہر قسم کے صارف کے لیے بہترین اور جلد از جلد رشتہ ڈھونڈنے کے عمل کو آسان بنا سکیں اور “وی آئی پی میچ میکنگ” سروس اسی سلسلے کا ایک بہت اہم اقدام ہے۔

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔