No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش

April 30, 2024
in خبریں, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, موجودہ مسائل
مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش

 مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جاتا ہے ۔اس کے آغاز کا سہرا شکاگو کے مزدوروں کو جاتا ہے جن کی یاد میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور جن کی بدولت آج مزدوروں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہر اس شخص کو سلام جو محنت مزدوری کرتا ہے۔ یہ مزدوری ہاتھ سے ہو یا قلم سے، نالج بیسڈ ہو یا گھریلو ملازمت، معاشرے کی تشکیل اور تعمیرو ترقی میں ا س کا اہم کردار ہوتا ہے جو قابل ستائش ہے۔ میرے نزدیک وہ مزدور توجہ طلب ہیں جو کام زیادہ کرتے ہیں مگر خود ان کی زندگی خوشحال نہیں ہے۔ اس وقت کروڑوں مزدور بے چین ہیں جن کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے، ان کی اجرت اتنی نہیں ہے کہ ان کی زندگی میں خوشحالی آسکے، وہ اپنے خاندان کی کفالت بہتر انداز میں کرسکیں۔ پاکستانی محنت کش کے بہت سارے مسائل ہیں جن کا حل ہونا باقی ہے۔

مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش

حکومت  نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے مگرمزدور کو سرکاری مقرر کردہ کم از کم تنخواہ بھی نہیں ملتی۔ مزدوروں کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر پھر بھی پاکستان صنعتی ملک نہیں بن سکا، ہم نے اس طرف توجہ ہی نہیں دی، دیگر شعبوں کی طرح یہ بھی نظر انداز رہا اور غلط پالیسیوں کا شکار ہوتا رہا۔ ہماری خواتین کی ایک بڑی تعداد صنعتوں سے وابستہ ہے مگر ان کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے، حالات خراب ہیں، حفاظتی انتظامات نہیں ہیں، ان کی جان اور صحت کو خطرہ ہے جو افسوسناک ہے۔

مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش

حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ مزدور مشین نہیں انسان ہے جسے سکون بھی چاہیے لہٰذا 8 گھنٹے کام، 8 گھنٹے آرام اور 8 گھنٹے گھر و زندگی کے دیگر معاملات مگر افسوس ہے کہ مزدوروں سے بہت زیادہ وقت کام لیا جاتا ہے جس سے ان کی زندگی متاثر ہورہی ہے۔ہم نے ریاست، سیاست اور معیشت میں مزدور کی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا، اسے پہچان نہیں دی، اسے تحفظ نہیں دیا، ایک خلاء ہے جو ریاست اور مزدور کے درمیان ہے، اسے پر کرنا ہوگا۔

مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش

افسوس ہے کہ مزدور کو اس کی محنت کا پھل نہیں مل رہا، اس میں نظام کی خرابیاں ہیں، ریاست کی کمزوریاں ہیں اور پھر ہمارا اپنا کردار بھی ہے، ہم نے مزدور کے استحصال کی روش اپنا لی ہے اور اسے وہ بنیادی حقوق بھی نہیں دے رہے جس کی گارنٹی آئین پاکستان دیتا ہے۔ اس سب کے باجود یہ خوش آئند ہے کہ مزدور ہمیشہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور آج بھی اٹھا رہے ہیں۔

مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش

 

ہمارے ہاں چائلڈ لیبر ہو رہی ہے، مہنگائی کے دور میں اس میں مزید اضافہ ہوا ہے، اس کی روک تھام کیلئے قانون ساز اداروں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے،ا س حوالے سے ریاست لوگوں کو آگاہی پیغام دے۔ ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019ء میں بنا مگر آج تک اس کے رولز آف بزنس نہیں بن سکے، 5 برس سے زائد ہوگئے، ورکرز کے مسائل زیادہ ہوگئے مگر ان کو تحفظ نہ مل سکا، اس پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ اس میں بہتری کی گنجاش موجود ہےاور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر کام کرکے لوگوں کو آگاہی دی جائے اور ورکرز کو تحفظ دیا جائے۔

مزدوروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کش
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر