شادی زندگی بھر کا بندھن ہوتا ہے اور زندگی کے سفر کے لیے ایسے ہم سفر کی ضرورت ہوتی ہےجو نہ صرف ہر طرح کے حالات میں ساتھ دے سکے بلکہ اس سفر کو خوشگوار بھی بنا سکے۔اس سفر کے لیے اگر ایسا ساتھی مل جائے جونہ صرف آپکو سمجھے بلکہ آپ کا زندگی کے ہر مرحلے میں ساتھ بھی دے تو زندگی قابل رشک ہو جاتی ہے۔ایسی ہی ایک شادی پچھلے دنوں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سٹار کرکٹر عالیہ ریاض اورکمینٹیٹر علی یونس کی ہوئی جس نےبہت زیادہ تعریفیں سمیٹیں۔دونوں کرکٹ سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں۔
کمنٹیٹر علی یونس، اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی عالیہ ریاض کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم، وہاب ریاض، انضمام الحق، مصباح الحق، کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر، محمد یوسف، مشتاق احمد، رمیز راجہ، اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ۔نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔۔شادی کے موقع پر شرکاء نے دلہا دلہن کو مبارک باد دی اور انہیں زندگی کی نئی راہوں کی خوبصورت شروعات کی دعا کی۔
عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں جبکہ علی یونس ایک شاندار کمینٹیٹر ہونے کے ساتھ پاکستان کے معروف ترین فاسٹ بائولر وقار یونس کے بھائی بھی ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔