محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو قومیت نہ رنگ، زبان اور نہ ہی مذہب کی قید دیکھتا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایسی ہی سچی اور متاثر کن کہانی نے سب کو حیران کر دیا جہاں امریکہ کی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی خاتون مینڈی نے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے محبت کے بندھن میں بندھنے کے لیے پاکستان کا سفر کیا۔یہ کہانی دو برس پہلے اُس وقت شروع ہوئی جب مینڈی اور ساجد کی پہلی بار فیس بک پر بات چیت ہوئی۔ ایک عام سی بات چیت رفتہ رفتہ گہرے جذبات میں بدل گئی۔ مینڈی نے ساجد کو شادی کی پیشکش کی، جسے ساجد نے خوشی سے قبول کیا۔ دونوں خاندانوں کو اعتماد میں لیا گیا، اور باہمی رضامندی سے یہ رشتہ پکا ہوا۔
اتوار کے روز مینڈی جب اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی تو ساجد نے پھولوں کا گلدستہ لے کر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ خوشی سے چمک رہی تھی۔ بعد ازاں دونوں اپنے گاؤں اشریہ درہ صدیقہ بندہ پہنچے، جہاں مقامی افراد نے اس بین الاقوامی جوڑے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ساجد نے مقامی پولیس کو بتایا کہ انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے اور وہ جلد اسلامی طریقے سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ مینڈی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مینڈی نے کہا یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور وہ پاکستان کو خوبصورت اور پرامن ملک پاتی ہیں۔قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔
یہ کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیت سچی ہو، دل کے جذبے خالص ہوں، تو فاصلے اور سرحدیں رکاوٹ نہیں بنتیں۔اور یہی وہ جذبہ ہے جو “دل کا رشتہ” ایپ دنیا بھر میں پھیلا رہی ہے.اگرچہ مینڈی اور ساجد کا رشتہ اس پلیٹ فارم پر نہیں بنا، مگر یہ خبر اس بات کا ثبوت ہے کہ سچا رشتہ دل سے بنتا ہے جہاں قومیت، زبان یا محلِ وقوع کی کوئی قید نہیں ہوتی۔”دل کا رشتہ” بھی اسی خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کام کر رہی ہے جہاں پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے مرد و خواتین کو ان کا ہم خیال ساتھی مل سکے۔ چاہے وہ امریکہ ہو، یوکے، کینیڈا یا مشرق وسطیٰ جب بات دل کی ہو، تو فاصلے معنی نہیں رکھتے۔کیوں کہ اصل میں، دل سے جو رشتہ جڑ جائے، وہی “دل کا رشتہ” ہوتا ہے۔

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔