چاند بہت خوبصورت نظر آتا ہے اور یہ ہمیں رات کے وقت روشنی بھی دیتا ہے. ہم بچپن سے ہی چاند کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور اسے چھونا چاہتے ہیں. زمین کے باشندوں نے اپنے خوبصورت چاند کے حوالے سے بہت سی کہانیاں بھی تشکیل دے رکھی ہیں. یہ کہانیاں اپنے آپ میں بہت مزیدار ہوتی ہیں اور بچوں کو بہلانے اور سلانے کے کام آتی ہیں. لیکن ہم میں سے زیادہ تر افراد کو چاند کے بارے میں اصل حقائق کا کم ہی علم ہے۔.چاند خلا میں سب سے زیادہ پراسرار اشیاء میں سے ایک ہے اور قدیم زمانے سے ہی اس نے انسانی ذہنوں کو مسحور کر رکھا ہے۔ یہ زمین کا واحد قدرتی سیٹلائٹ ہے اور یہ ہمیں اپنے سیارے پر زندگی دینے میں مدد کرتا ہے۔ 19 اگست کو سال 2024 کا پہلا بلیو سپر مون نظر آیا تو اس نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی۔سب سے پہلےسڈنی میں چاندنی کے شوقین افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا۔زمین سے فاصلہ کم ہونے سے عام دن کےمقابلےمیں چاند زیادہ بڑا،روشن اورچمکداردکھائی دیا۔پاکستان میں بھی رات گیارہ بج کر چھبیس منٹ پر سپر بلیو مون دیکھا ئی دیا ۔
سپربلیو مون کیا ہے؟
سپربلیومون سے مراد کسی ایک ہی موسم میں 4 مکمل چاند کا نظر آنا ہے جو بہت نایاب مظہر ہے، اس کی اصطلاح تب استعمال ہوتی ہےجب ایک ہی موسم میں 4 بار مکمل چاندنظرآتا ہے۔سپر بلیو مون بہت ہی نایاب مظاہر ہوتے ہیں، یہ دوالگ الگ ظاہرہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے اور یہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ”سپر مون“ اور ”بلیومون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔سپرمون سے مراد چاند اپنے مدارمیں زمین سے تقریباً 226000 میل کے فاصلے پر آجاتا ہے اور اس سےچاندایک اوسطا کامل مہتاب سے14فیصد بڑا،30فیصدزیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے جنوری2037 تک انتظار کرنا ہوگا، اس بنا پر پیر کا واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کیلئےخاصی دلچسپی کاباعث تھا۔اس طرح کےواقعات اوسطاًہر 10 سال بعدہوتےہیں،یہ وقفہ20سال تک بھی ہوسکتا ہے۔چونکہ بلیو مون اتنے عام نہیں، اسی لیے یہ جملہ ’ونس اِن بلیو مون‘ وجود میں آیا، یعنی وہ رات جو بہت کم آتی ہے۔اس سال کے چار سپر مونز میں سے یہ پہلا سپر مون ہے۔اس سال کے اگلے تین سپر مون اٹھارہ ستمبر، سترہ اکتوبراور پندرہ نومبر کو نظر آئیں گے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔