شادی کے مقدس رشتے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جو دنیا پر قدم رکھنے والے انسانوں میں بننے والا پہلا رشتہ ہے۔اس رشتے کے آغازکے بعد ہی ماں باپ،بہن بھائی اور دوسرے رشتے وجود میں آئےیعنی باقی سب بننے والے رشتوں کی بنیاد شادی کا رشتہ ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس رشتے کی اہمیت کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے اور اس بات کا ثبوت طلاقوں کی وہ بڑھتی ہوئی شرح ہے جو کچھ سالوں سے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔طلاقوں کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ رشتہ کرتے وقت افراد کے درمیان ہم آہنگی کو مد نظر رکھا جائے اس کے علاوہ درست معلومات کا تبادلہ ہو تاکہ بعد میں اصلیت جان کر جھگڑے جنم نہ لیں اور رشتہ چلتا رہے۔
ان ہی مسائل کے حل کے طور پرپاکستان میں “دل کا رشتہ” ایپ جیسا پلیٹ فارم سامنے آیا جس سے اچھے رشتے نہ ملنے کے مسئلے سے دوچار دنیا بھر کےپاکستانیوں کے مسئلے کا حل پیش کیا گیا۔یہ ایپ رشتوں کے مسائل کے حل کے لیے آئے دن نئے سے نئے فیچرزاور سروسز پیش کرتی رہتی ہےجن میں سے ایک میرج کنسلٹنٹس کی ٹیم بھی ہے جس کی کار کردگی کو بڑھانے اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے میرج کنسلٹنٹس کو سراہنے کے لیے شالیمار ٹاورہوٹل لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں دل کا رشتہ ایپ پر بننے والی جوڑیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں کامیاب میرج کنسلٹنٹس کی حوصلہ افزائی کے لیےقیمتی موبائل اور تحائف دینے کے علاوہ ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
دل کا رشتہ ایپ پاکستان کےبڑے شہروں کراچی,لاہور اور اسلام آباد میں ایسی تقریبات کا اہتمام کرتی رہتی ہے تاکہ اپنی سروس کو بہتر سے بہترین بنایا جا سکے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔