ایسنا (اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ )کی جانب سے منعقدہ میٹریمونیل ایونٹ میں دل کا رشتہ ایپ کے لانچ کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بہت سراہا گیا۔اس ایونٹ میں چالیس ہزار افراد نے شرکت کی اور 8 ہزار لوگوں نے ایپ کو ڈائون لوڈ کیا۔حاضرین نے ایپ میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا اوردل کا رشتہ ایپ کی کامیابیوں کو سراہا۔امریکہ میں پاکستانیوں کو مناسب پاکستانی رشتہ ڈھونڈنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب دل کا رشتہ ایپ کے لانچ کے بعد یہ مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
دل کا رشتہ پاکستان کی کامیاب ترین رشتہ ایپ ہے جس کے لانچ کے بعد روائتی طریقہ کار اور رشتہ آنٹیوں سے تنگ لوگوں نے جب رشتہ ایپ پر پروفائل بنایا تو بہت کم عرصے میں رشتے طے ہوئے۔ یہ ایپ عمدہ رشتے کی تلاش کا آسان اور محفوظ ترین طریقہ فراہم کرتی ہے۔اس ایپ پر 40لاکھ رشتے دستیاب ہیں جبکہ اس ایپ پر ہر ذات برادری اور پرو فیشن جیسے ڈاکٹر،انجینئر،وکیل وغیرہ کے رشتے بھی دستیاب ہیں۔
اس ایپ کو استعمال کرنا بے حد آسان ہے۔آپ اپنی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کریں اور سائن اپ ہونے کے بعد آپکو ایک او ٹی پی ملے گا جس کے بعد آپ اس پر پرو فائل بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گولڈن اور سلور سبسکرپشن پیکجز بھی دستیاب ہیں جن کو آپ اپنی سہولت کے مطابق سبسکرائب کر سکتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا پرو فائل بھی اپ گریٹ ہو جائے گا۔پروفائل اپ گریٹ کروانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایساصارف ایک دن میں لاتعداد رشتہ ریکوئسٹس بھیج سکتا ہے اور اس طرح رشتہ ہونے کا پراسیس تیز سے تیز تر ہو جاتا ہے۔
اپ گریٹ صارف کو روز نئے رشتہ پرو فائلز دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح زیادہ رشتہ پرو فائلز کی وجہ سے انتخاب کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔اپنے پرو فائل کو اپ گریٹ کروانے والے صارف کو قومی اور بین الاقوامی دونوں رشتہ پرو فائلز روز دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح صارف اپنی پسند کے مطابق بہترین کا انتخاب کر سکتا ہے۔دل کا رشتہ ایپ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ایپ پر بننے والے میچز ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہوں اور کامیاب جوڑی بنے۔ یہ ہی معیار لے کر یہ رشتہ ایپ اب پوری دنیا میں پہنچ چکی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔