دو سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان کی ہر دل عزیز ایپ “دل کا رشتہ” پاکستان کی چوتھی بڑی سوشل ایپ بن گئی ہے۔ایپ نے انٹرنیشنل ایپس کو پیچھےچھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔اس رشتہ ایپ پر پوری دنیا سے 5۔4 ملین پرو فائلز دستیاب ہیں اور ہر ذات برادری،تعلیم اور پروفیشن کےقومی اور بین الاقوامی اعلیٰ ترین رشتے دستیاب ہیں۔اس کے ساتھ ہی 20 ہزار شادیاں بھی ہو چکی ہیں جو اس ایپ پر صارفین کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستانی معاشرہ ایک روائتی معاشرہ ہے جہاں ہزاروں سال پرانی روایات ابھی بھی پسند کی جاتی ہیں اور ان پر عمل بھی کیا جاتا ہے۔ہمارے معاشرے میں بغیر دیکھے اور جانے شادی کرنے اور اسے تمام عمر نبھانے کا کلچر موجود ہے لیکن پھر گزشتہ دو دہائیوں سےایک دم طلاقوں کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔میڈیا نے لوگوں کو اور خاص طور پر خواتین کو شعور دیا اور نا معلوم طریقے سے سسٹم کے خلاف ایک بغاوت اٹھ کھڑی ہوئی ۔روزانہ ہزاروں کے حساب سے خلع کے کیس دائر ہونا شروع ہو گئے۔طلاق کی بڑھتی شرح پوری دنیا کے لیے ایک اہم ترین مسئلہ بن گیا بلکہ کچھ ممالک جیسے چین،جاپان وغیرہ میں یہ اہم ترین مسئلہ بن گیا ہے کہ شادی کے بعد پیدا ہونے والے بے تحاشا مسائل کی وجہ سےنئی نسل شادی سے دور بھاگ رہی ہے اور گھر بسانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور اس مسئلے کے حل کے لیے بہت سی کاوشیں کی گئیں جن میں سے ایک میٹریمونیل یا رشتہ ایپس کا استعمال تھا تاکہ ڈیجیٹل دنیا کے مسائل کا ڈیجیٹل انداز میں حل نکالا جائے۔پاکستان میں بھی رشتہ ایپس کا ٹرینڈ شروع ہوا اور دل کا رشتہ ایپ نے شادی نہ ہونے کے مسئلے کا ڈیجیٹل حل پیش کیا اور وہ بھی انتہائی آسان انداز میں۔ دل کا رشتہ ایپ نے بہت ہی کم عرصے میں پاکستان کی بہترین رشتہ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اب دل کا رشتہ ایپ ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایپ بن چکی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔