گیتوں کی اپنی ثقافتی اور تہذیبی اہمیت ہے اور وہ لوگوں کے دلوں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور دلوں کی ترجمانی کرنا یہ خوب جانتے ہیں۔اس بات کا یہ ثبوت ہے کہ پاکستانی شادیاں خاص طور پر پنجابی شادیاں ”ٹپے“ کے بغیر نا مکمل ہوتی ہیں۔ہم اس بلاگ میں ہم ان گیتوں کا ذکر کریں گے جو کئی نسلوں کے بعد بھی اپنی مقبولیت بر قرار رکھے ہوئے ہیں۔
کالا ڈوریا
پاکستانیوں کی شادی میں ایک بہت پسند کیا جانے والا گیت”کالا ڈوریا کنڈے نال“ ہے جو کئی نسلوں سے شادیوں میں گایا جا رہا ہے۔پاکستان کے علاقے پنجاب سے تعلق رکھنے والا یہ گیت اپنی ایک تاریخ اور کہانی رکھتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس گیت کو اٹھارویں صدی میں لکھا گیا۔اس گیت میں ایک جوان لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک جوان کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی۔تمام تر مشکلات کے باوجود اس جوڑے نے اپنے دل کی مانی اور اپنے عشق کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔یہ گیت صدیوں سے گایا جا رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والی نسلیں بھی اس کو اپنے دلوں میں جگہ دیں گی اور اسے اپنی تقریبات کا حصہ بناتی رہیں گی۔
لٹھے کی چادر
”لٹھے کی چادر“ پنجاب اور پنجابی کلچر کی پہچان ہے۔یہ گیت ایک ایسی لڑکی کی کہانی بیان کرتا ہے جو اپنی شادی کے لیے تیار ہو رہی ہے اور اپنے دلہے کا انتظار کر رہی ہے۔اس گیت کی اپنی ایک میٹھی سی دُھن ہے جو سننے والوں کے دل میں اتر جاتی ہے۔اس گیت کو پنجابی مہندیوں پر گایا جاتا ہے اور اکثر دُلہن کے آنے پر اسے گایا جاتا ہے۔انڈین پنجاب میں یہ اسی طرح مقبول ہے اور یہ گیت ہمیں بتاتا ہے کہ فن اور محبت کا جذبہ سرحدیں نہیں دیکھتا۔
کالا شا کالا
”کالا شا کالا“ ایسا پنجابی گیت ہے جو کئی نسلوں کے بعد بھی جوان اور بوڑھوں میں برا بر مقبول ہے۔یہ ایک سدا بہار کلاسیک گیت ہے جو اپنی خوبصورت دُھن اور بیٹ کی وجہ سے پنجابی شادیوں کا پسندیدہ ترین گیت ہے۔اس گیت میں پیار محبت کی اہمیت پر بات کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ محبتیں دل میں ہوتی ہیں،اس کا کسی کی ظاہری حالت یا رنگ سے تعلق نہیں ہوتا،محبوب کالا بھی ہوتو کوئی فرق نہیں پڑتا وہ پھر بھی سب سے پیارا ہوتا ہے اور اس کے آگے سب ہیچ لگتے ہیں۔دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی پنجابی موجود ہیں وہ اس گیت کو گاتے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
چٹا کُکر
”چٹا کُکر“بھی ایک مقبول پنجابی گیت ہے جو اکثر شادی کی تقریبات پر گایا جاتا ہے۔یہ گیت بھی اپنے الفاظ اور دُھن کی وجہ سے عوام کے دل میں گھر کر گیا ہے اور نسل در نسل اپنی مقبولیت بر قرار رکھے ہوا ہے۔اس گیت میں ایک مرد اور عورت کے جذبات کو بیان کیا گیا ہے اور اس کو گانے والے جب بھر پور انداز سے اس کو گا تے ہیں تو پنجابی ناچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہ گیت پنجابی شادیوں کی رونق کو دوبالا کر دیتا ہے۔
باری برسی
”باری برسی“ایک کلاسیک پنجابی گیت ہے جو پنجابی شادیوں میں بڑے شوق سے گایا جاتا ہے۔یہ گیت بھی اپنی دُھن کی وجہ سے لوگوں کو ناچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔یہ اکثر شادیوں پر گایا جاتا ہے اور اس میں پنجابی آلات موسیقی جیسے ڈھول اور ہارمونیم وغیرہ کو استعمال کیا جاتا ہے جو اس گانے کے اثر اورجشن کے ماحول کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔اس گیت کی لا زوال مقبولیت پاکستانی شادیوں میں موسیقی اور جشن کی اہمیت کے بارے میں بتا تی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔