No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

صبا فیصل کے بیٹے کی شادی :خاص بات کیا ہے؟

December 28, 2023
in ڈرامے, آگاہی, انٹرٹینمنٹ, چلو بات کرتے ہیں, سوشل, شادی, کامیاب خواتین, لائف سٹائل, مشہور شخصیات, موجودہ مسائل
صبا فیصل کے بیٹے کی شادی  :خاص بات کیا ہے؟

اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے،ان کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں ۔ ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی رسم ڈھولکی اور ابٹن کی تقریبات کے پیش نظر اداکارہ کا گھر پھولوں، برقی قمقموں اور دیگر سجاوٹی سامان سے سجایا گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل کو ناصرف ڈھولکی و ابٹن کے موقع پر خوشگوار انداز میں ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سبز رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔اس کے علاوہ ان کے بڑے بیٹے نے بھائی کی ڈھولکی کے لیے نیلے رنگ جبکہ والد نے خاکی رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔سینئر اداکارہ کی اکلوتی بیٹی سعدیہ فیصل نے اپنے چھوٹے بھائی کی ڈھولکی و ابٹن کی مناسبت سے پیلے رنگ کا لہنگا پہنا جس میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

شادی کی شاندار اور پروقار تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے اداکار جاوید شیخ، بہروز سبزواری، ہمایوں سعید، یاسر نواز، فیصل قریشی، ندا یاسر، عائزہ خان، زارا نور عباس، سعدیہ امام اور دیگر شامل تھے۔صبا فیصل اور ان کی فیملی بذریعہ سڑک کراچی پہنچی، ارسلان فیصل کی سحرا بندی اور بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ارسلان فیصل کی شاندار شادی کی تقریب میں ارسلان اور سلمان فیصل سمیت سعدیہ فیصل نے بھی رقص کیا۔

 

View this post on Instagram

 

یہ ایک شاندار تقریب تھی  اور اس کے وائرل ہونے کی وجوہات کچھ اور بھی تھیں ۔آئیے کچھ ان پر بھی بات کرتے ہیں۔

سب سے اہم وہ ویڈیو ہے جو رواں سال کےآغاز پر  صبا فیصل نے اپنےبڑے بیٹے اور بہو سے لا تعلقی کے لیے بنائی اور شئیر کی اس ویڈیو پر بہت باتیں ہوئیں،بہو بیٹا نے بھی اپنے موقف کا اظہار کیا اور پھر صبا فیصل نے وہ ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور پھر ایک پرو گرام میں ان غلطیوں پر بھی بات کی جو وہ اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی پر نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔چھوٹے بیٹے کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ’میں نے ڈیزائنرز کو دیکھتے ہوئے اپنی بہو کی شادی کے لباس کے آرڈر دیے ہیں، ایچ ایس وائی ولیمے کے لیے دولہا اور دلہن دونوں کے ملبوسات بنا رہا ہے۔ میں اپنی بہو کی بارات کا ڈریس بھی بنانا چاہتی تھی لیکن اس نے مجھے منع کر دیا، اب وہ خود بارات کے ملبوسات تیار کر رہی ہے۔ اس بار میں پچھلی بار کی طرح زیادہ تقریبات نہیں کروں گی کیونکہ بارات لاہور سے کراچی پہنچے گی‘۔اداکارہ نے مزیدکہا کہ ’میں نے پچھلی بارگیارہ تقریبات کی تھیں لیکن اب میں شادی کی مرکزی تقریب کے بعد صرف میلاد اور ولیمہ ہی کروں گی اور بس‘۔

اداکارہ صبا فیصل ایک کامیاب اداکارہ ہیں جو عام طور پر با اثر خواتین کے رول ہی ادا کرتی نظر آتی ہیں اور اب عملی زندگی میں بھی وہ کامیاب نظر آرہی ہیں اور اس کی سب سے اہم وجہ ان کا اپنی غلطی تسلیم کرنا اور ان کو دوبارہ نہ دہرانے کا عزم ہے۔انسان غلطی کا پتلا ہے لیکن جب وہ اپنی غلطی کو مان لیتا ہے تو پھر وہ ایک عظیم انسان بن جاتا ہے اور ہمیں بھی اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

 

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد
خبریں

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد

August 4, 2025

  ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایپس منظرِ عام پر آتی ہیں، وہیں چند ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ "دل کا رشتہ" ایپ نے اپنے...

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟
سوشل

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟

July 30, 2025

برج یا زائچہ صرف ستاروں کی چال نہیں بلکہ شخصیت، تعلقات اور مزاج کو سمجھنے کا ایک د لچسپ ذریعہ بھی ہے۔ اگر آپ محبت، دوستی یا شادی میں ہم آہنگی چاہتے ہیں تو برجوں کی مطابقت ضرور جانیں۔...

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ
ٹیکنالوجی

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ

July 29, 2025

شادی ایک ایسا مقدس بندھن ہے جو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے۔ اس رشتے کی بنیاد اعتماد، محبت، وفاداری اور قربانی پر ہوتی ہے۔ تاہم، جب اس خوبصورت رشتے میں بے وفائی داخل...

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر