No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

نواز الدین صدیقی اوران کی اہلیہ کی بچوں کی خاطرصلح

شدید ترین اختلافات کے باوجود دونوں نےبچوں کی خواہش پر اکھٹے رہنے کا فیصلہ کیا

April 2, 2024
in مشہور شخصیات, آگاہی, انٹرٹینمنٹ, چلو بات کرتے ہیں, سوشل, شادی, فلمیں, موجودہ مسائل
نواز الدین صدیقی اوران کی اہلیہ کی بچوں کی خاطرصلح

نوازالدین صدیقی کا بالی ووڈ کا سفر شاندار ہے، اُنہوں نے کئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرکے اداکاری کی دُنیا میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے، وہ بالی ووڈ کے سب سے نمایاں اور باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ نواز الدین صدیقی عامر خان کی فلم سرفروش، منا بھائی ایم بی بی ایس، گینگ آف واسع پور، ریڈی سمیت بجرنگی  بھائی جان میں بھی کام کر چکے ہیں جبکہ اب وہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔نواز نے اپنے کیریئر کا آغاز بہت چھوٹے کرداروں سے کیا۔ کسی فلم میں ایک سین اورکسی میں صرف ڈائیلاگ ملتے،تاہم ایک وقت کے بعد نواز نے وہ فلمیں کرنے سے انکار کر دیا جس میں ان کا ایک سین کا کردار تھا۔انھوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ صرف ان فلموں میں کام کریں گے، جن میں انھیں دو سین کا کردار ملے گا۔اسی طرح انھوں نے آہستہ آہستہ بولی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی اور فلم فئیر ایوارڈ بھی جیتا  لیکن اس تمام کامیابی کے باوجود نواز الدین صدیقی کے خلاف خبریں سامنے آنے لگیں۔ان کے اور ان کی اہلیہ کے بیچ اختلافات خبروں کی شہ سر خیاں بننے لگیں۔

نواز الدین صدیقی اوران کی اہلیہ کی بچوں کی خاطرصلح

2009 میں نواز الدین صدیقی نے عالیہ عرف انجنا کشور پانڈے سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ان کےدو بچےشوریٰ اور یانی ہیں، جس میں شوریٰ کی پیدائش 2014  میں ہوئی، دونوں کے درمیان اختلافات شادی کے بعد ہی شروع ہوگئے تھے۔تاہم 2018 میں اختلافات مزید بڑھ گئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا مگر بعد ازاں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی اور پھر گزشتہ سال دوبارہ معاملات مزید بگڑ گئے تھے۔عالیہ صدیقی نے اداکار پر ریپ کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا تھا، اس کےعلاوہ ان کے وکیل نے اداکار نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نوازالدین صدیقی اپنی اہلیہ  کوکھانا، بستر اور حتیٰ کہ باتھ روم تک استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔تاہم نواز الدین صدیقی نے اس تمام معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی تھی۔عالیہ صدیقی نے نوازالدین اور اُن کی فیملی پر ہراسیت کے الزامات لگائے تھے۔عالیہ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ نوازالدین نے انہیں ان کے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے،انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث وہ طلاق لینا چاہتی ہیں ،نوازالدین صدیقی  کی والدہ نے بھی  اُن کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی  درج کروایا تھا اوردونوں میاں بیوی کو ممبئی ہائی کورٹ نے باہمی رضامندی سے معاملات کو حل کرنے کا حکم دیا تھا۔

نواز الدین صدیقی اوران کی اہلیہ کی بچوں کی خاطرصلح 

شدید ترین اختلافات کے باوجود آخر کاردونوں نےبچوں کی  خواہش پر اکھٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔نواز الدین صدیقی کی بیوی نے اپنے فیصلے کے بارے میں بات  کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے رشتے میں مسائل ہمیشہ تیسرے انسان کی وجہ سے آئے لیکن ہم دونوں کے درمیان غلط فہمی ختم ہوگئی ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کی وجہ سے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیے ہیں یعنی صلح کر لی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچے بڑے ہو رہے ہیں تو اب الگ رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ نواز بیٹی کے بہت قریب ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت اداس تھی۔ اس سے برداشت نہیں ہوا لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب مزید لڑائی جھگڑا نہیں کریں گے اور مل کر سکون سے رہیں گے۔ان دونوں نےبچوں کی خاطر اپنے اختلافات ختم کر کے ان تمام والدین کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے  جوبچوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ذاتی عناد کی بنا اور یہ سوچے بغیر کے ان کے فیصلے کا بچوں پر کیا اثرپڑے گا،ایک دوسرے سے علحیدگی اختیار کر لیتے ہیں۔جبکہ خاندانی نظام کو بر قرار کھنے کے لیے ذاتی نہیں بلکہ خاندانی بنیادوں پر سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ اس خاندان کے  بڑے اور بچے ایک بڑے نقصان سے بچ سکیں۔

نواز الدین صدیقی اوران کی اہلیہ کی بچوں کی خاطرصلح
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟
شادی

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟

April 29, 2025

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس سے قبیلے، برادریاں، معاشرے اور قومیں بنتی ہیں۔ مزید یہ کہ خاندان فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود، شخصیت کی نشوونما اور ترقی کا ذمہ دار ہے۔خاندان کی بنیاد شادی کے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر