No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

فضامیں ہونے والی شادی کی دھوم

امید ہے کہ یہ منفرد شادی گنیز بک آف ورلڈ میں اپنی جگہ بنائے گی

October 6, 2023
in مشہور شخصیات, شادی
فضامیں ہونے والی شادی کی دھوم

 

برصغیر میں شادی کی تقریب کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اس تقریب کو یادگار بنانے کی  ہرکوشش کی جاتی ہے ایسی ہی کوشش انڈیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین دلیپ پوپلی نے بھی کی ہے،پوپلی خاندان ہیروں کے کاروبار سے منسلک ہے۔دبئی میں مقیم بزنس مین اپنی بیٹی کی شادی کی میزبانی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ ستاروں کے ساتھ آسمان کی بلندیوں میں خصوصی طور پر تیار کیے گئے طیارے میں کریں گے،امید کی جا رہی ہے کہ یہ شادی ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنائے گی ۔ ہوائی جہاز امارات سے اڑان بھرے گا اور فضاء میں شادی کی رسومات مکمل ہونے پر 3 گھنٹے کی پرواز کے بعد عمان میں لینڈ کرے گا، اس شادی کے لیےبوئنگ 747 کو خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ ہوائی جہاز کے اندر شادی کی رسومات ادا کرنے کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔

24 نومبر کو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات، معززین، دوستوں اور خاندانوں کی موجودگی میں ایک نجی طیارے میں اس پرتعیش شادی کی رسومات ادا کی جائیں گی، جس کے لیے مہمانوں کو لے کر چارٹر فلائٹ آپریٹر جیٹیکس کا بوئنگ 747 طیارہ دبئی سے ٹیک آف کرتے ہوئے عمان جائے گا، ایک ہفتے تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے تقریباً ایک ہزار مہمان دبئی کا رخ کریں گے۔

فضامیں ہونے والی شادی کی دھوم

دلہن کے والد اور پوپلی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر دلیپ پوپلی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دولہا ہردیش اور دلہن ودھی مہمانوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں طیارے کے اندر سکھ روایات کے تحت شادی کی رسومات ادا کریں گے، چوںکہ آگ کے ساتھ کچھ رسومات طیارے میں ادا نہیں کی جا سکتیں اس لیے وہ شادی کے دن بعد میں ہوٹل میں ہوں گی.کہا جا رہا ہے پوپلی اپنی بیٹی کی شادی خلا میں کرنا چاہتے تھےلیکن ابھی تک ایسی ٹیکنالوجی نہیں آئی جو یہ ممکن کر پائے۔ 

فضا میں پوپلی خاندان کی شادی کے اس دوسرے سیکوئل کی منصوبہ بندی میں بارہ ماہ کی محنت لگی، یہ سلسلہ پوپلی کے والد کے خوابوں سے شروع ہوا، جو اپنے بیٹے کی فضاؤں میں شادی کرنا چاہتے تھے اور یہ ایک بلین ڈالر کا آئیڈیا تھا۔ انہوں نے ایئر انڈیا کے چیئرمین سے ملاقات کی اور 1994ء میں آسمان کی بلندیوں میں شادی کی تقریب منعقد کی، پوپلی 1993ء سے دبئی میں آباد ہیں، اور اب 2023ء میں اپنی بیٹی کی شادی کوسب سے مشہور شادی بنانا چاہتے ہیں۔

فضامیں ہونے والی شادی کی دھوم

انکور دی ڈیزائن اسٹوڈیو کی بانی ویڈنگ پلانر چمو آچاریہ نے کہا کہ اس شاندار تقریب کی میزبانی کرنا مشکل نہیں تھا کیونکہ دلیپ کا نظریہ اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں واضح تھا، جیٹیکس طیارے کی بدولت تمام مسافروں کو اس منفرد تجربے سے گزرنے میں سہولت ملے گی، یہ ایک روایتی پرتعیش شادی ہے جس میں بہت ساری شاندار اور مختلف تہواروں جیسے سنگیت اور مہندی وغیرہ شامل ہیں۔

دبئی میں شادیوں پر خرچہ کرنے کی حد آسمان جتنی بلند ہے، جس کی شروعات 0.5 ملین درہم یا اس سے زیادہ سے ہوتی ہے، یہ سب لوگوں کی تعداد اور میزبان کے بجٹ پر منحصر ہے، پوپلی خاندان جیسی شادیوں پر تقریباً 6 سے 7 ملین درہم لاگت آتی ہے اور اس شادی کی لاگت 8 ملین درہم ہے، اس عظیم الشان شادی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانے کے لیے بھیجا جائے گا کیوں کہ یہ اس خطے میں آسمان کی بلندیوں میں ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہے اور یہ شادی 1990ء کی دہائی میں اس خاندان کی پچھلی شادی سے بہت بڑی ہے۔

فضامیں ہونے والی شادی کی دھوم

یہاں خاص بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کئی مہنگی اور لگژری جنوبی ایشیائی شادیوں کی میزبانی کرتا رہا ہے جس میں اعلیٰ پروفائل بزنس مین، بالی ووڈ کے سپر اسٹارز، سیاست دان اور بیوروکریٹس شریک ہوتے ہیں، یہ شادیاں عام طور پر ایک ہفتے کے دوران ہوتی ہیں جس میں نئے جوڑے کی تقریبات میں شامل ہونے کے لیے مختلف ممالک سے سینکڑوں دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا جاتا ہے۔

فضامیں ہونے والی شادی کی دھوم
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر