شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے نومولود بیٹے کا ننھا منا سا ہاتھ نظر آ رہا ہے۔ بچے نے اپنی ماں کی انگلی پکڑی ہوئی ہے اور کرکٹر نے اہلیہ اور بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں شاہین شاہ آفریدی نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب اور بہتر ہو گئی ہے، 24 اگست میرے لیے ہمیشہ ایک خاص دن رہے گا۔قومی ٹیم کے باؤلر نے مزید لکھا کہ میں اپنی بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا۔ انھوں نے لکھا کہ دنیا میں آمد پر اپنے بیٹے عالیار آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اس خوشی کی خبر آفریدی فیملی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جہاں دنیا بھر سے مداحوں اور خیر خواہوں نے انہیں مبارکباد دی۔
دوسری طرف بوم بوم آفریدی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیے، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔47 سالہ شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین کرکٹر نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
جولائی میں یہ خبریں آئی تھیں کہ شاہین اور انشا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستان کے ریڈ بالز کوچ جین گلیسپی نے اس خبر کے بارے میں بات کی تھی کہ تیز گیند باز نئے آنے والےکی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ “شاہین بچے کی پیدائش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ اگر وہ اس وقت تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں کچھ آرام دے سکتے ہیں۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین نے 2021ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بڑی بیٹی انشا شاہد سے منگنی کی تھی جب کہ ان کا دن کے وقت نکاح گزشتہ سال 3 فروری کو نجی تقریب میں ہوا تھا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات اور رخصتی ستمبر 2023ء میں منعقد کی گئیں۔ استقبالیہ ڈی ایچ اے گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد کیا گیا اور اس میں قومی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کے بہت سے ساتھیوں نے شرکت کی تھی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔