معروف پریزینٹر اور اینکر اقرار الحسن نے نیوز اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کر لی جس کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ مداح ایک عرصے سے اقرار کی تیسری شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے لیکن ان کی تیسری اہلیہ کے سوشل میڈیا صارف کے جواب نے اس کی تصدیق کر دی۔
سوشل میڈیاپر اقرار کی فیملی کے ساتھ عروسہ خان کی وائرل ہونے والی تصویر کے بعد عروسہ خان نے اپنا ردعمل دیا۔انسٹاگرام کے سوال و جواب کے سیشن کے ذریعے، نیوز اینکر نے اپنے فالوورزکے تجسس کودور کیا۔ایک سوال کے جواب میں عروسہ نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ان کی تیسری بیوی عروسہ خان ایک نیوز اینکر ہیں جنہوں نے کئی پلیٹ فارمز پر کام کیا ہے۔ فی الحال، وہ ایس اے ڈیجیٹل، اقرار کے ذریعے چلائے جانے والے ایک پلیٹ فارم میں کام کر رہی ہیں۔وہ اوکاڑہ کی رہنے والی ہیں اور اقرار کو کافی عرصے سے جانتی ہیں۔
اقرار الحسن کی یہ تیسری شادی ہے۔ انکی پہلی شادی 2006 میں ایک نیوز کاسٹر قرۃ العین اقرار سے ہوئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔سال 2012 میں، انہوں نے فرح اقرار سے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔اقرار الحسن کی دوسری شادی کا معاملہ اُس وقت سامنے آیا کہ جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں پیچھے ایک خاتون کھڑی تھیں۔ایک صارف نے اقرار الحسن سے خاتون کے بارے میں وضاحت طلب کی جس کے بعد اقرار نے ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا.اقرار الحسن نے اپنے ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ میرا دوسرا نکاح پانچ سال قبل ہوا اور اُس وقت مجھے کوئی نہیں جانتا تھا، یہ کن حالات میں ہوا اور کیسے ہوا اس بارے میں بات نہیں کرسکتا کیونکہ یہ نہ صرف میری بلکہ کسی اور کی عزت نفس کا بھی مسئلہ ہے۔معروف اینکر پرسن کی دوسری اہلیہ کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے تھا، دوسری اہلیہ کا نام فرح یوسف ہے اور وہ سماء نیوز میں بطور اینکر پرسن اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ان کی پہلی بیگم قرۃ العین اقرار نے اپنے شوہر کی سابقہ شادی پر کوئی ناراضگی ظاہر نہیں کی تھی اور انھیں تیسری شادی پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔ اسی طرح ان کی دوسری بیوی فرح یوسف نے شوہرکی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا ہےکہ میں انٹرویوز میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر اقرار تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے‘۔فرح یوسف نے مزید کہا کہ ’جبکہ اقرارخود انٹرویوز میں کہتے ہیں کہ فرح مجھے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے‘۔فرح سے شوہر پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھا تو ان کا کہنا تھاکہ ’لوگ آپ کو نہیں جانتے، لہذا اس طرح کے تبصروں پر توجہ نہ دینا ہی بہتر ہے۔جبکہ اقرار الحسن کا اپنی شادیوں کے بارے میں کہنا ہے کہ میں کسی کو تیسری یا دوسری شادی کرنے کی سفارش نہیں کروں گا کیونکہ ہر کسی کو میری طرح بیویاں نہیں مل سکتیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔