جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ان تصاویر میں جویریہ عباسی بےحد خوش اور حسین نظر آئیں جبکہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں۔
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔
جویریہ عباسی ان خواتین کے لیےایک بہت اچھی مثال ہیں جو شادی کے ختم ہونے کے بعد سوچتی ہیں کہ اب زندگی ختم ہو گئی۔جویریہ نے نہ صرف اپنی بیٹی کو معیاری تعلیم دلوائی اور شادی کی بلکہ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد تنہا زندگی گزارنے کے بجائے ایک شریک حیات کا انتخاب کیا اور اب خود بھی ایک بھر پور زندگی گزار رہی ہیں۔انہوں نے نہ صرف خود ایک کامیاب زندگی گزاری بلکہ اپنی بیٹی کے لیے بھی ایک معیاری زندگی کا انتخاب کیا۔دوسروں کے نزدیک وہ ایک بڑی عمر کی طلاق یافتہ تنہا خاتون تھیں لیکن دوبارہ زندگی شروع کر کے انہوں نے ایک مثال قائم کر دی ہے کہ شادی ختم ہونے اور طلاق کے بعد زندگی ختم نہیں ہو جاتی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔