No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقاریب کی دھوم

 ہندوستان اب ہر سال شادیوں پر 209 کھرب32ارب روپے سے زیادہ خرچ کرتا ہے

March 4, 2024
in مشہور شخصیات, انٹرٹینمنٹ, خبریں, سوشل, شادی
اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقاریب کی دھوم

 بھارت کے امیر ترین کارو باری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کی ہر جگہ دھوم ہے۔اس سے پہلے اس جوڑے کی  19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔اس بلاگ پوسٹ میں ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ  یکم مارچ سے تین مارچ تک جاری رہنے والی پری ویڈنگ تقریبات اتنی خاص کیوں مانی جا رہی ہیں۔

خاص دعوت کا انتظام

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقاریب کی دھوم

 یکم سے تین مارچ تک گجرات کے جام نگر میں اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہ تقریبات میں شریک 12سو مہمانوں کی تواضع کےلئےڈھائی ہزار پکوان پیش کیے جارہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے اندور سے 65 باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم کو خصوصی موقع پر مدعو کیا گیا ۔ ان باورچیوں کا تعلق لگژری جارڈن ہوٹل سے ہے۔ مینیو میں اندوری کھانوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ ایشیائی پکوانوں کے علاوہ پارسی ، تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان خصوصی طور پر تیار کیے گئے۔ناشتے میں 75 سے زائد آپشنز شامل ہیں ، دوپہر میں 225، رات میں 275 اور نصف رات میں 85 سے زائد کھانے پیش کیے جا رہے ہیں، مہمان مڈ نائٹ مینیو سے رات 12 سے صبح 4 بجے تک لطف اندوز ہوسکیں گے اور سبزی خور مہمانوں کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مینیو پر کوئی بھی آئٹم تین دنوں کے دوران دہرایا نہیں جائے گا۔شادی کی تقریبات امبانی کی آبائی ریاست گجرات کے جام نگر میں آئل ریفائنری کے میدان میں تین ہزار ایکڑ کے باغ میں ہورہی ہیں ۔باغ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ایک کروڑ سے زیادہ درخت ہیں اور یہ ایشیا کا سب سے بڑا آم کا باغ ہے اور یہ امبانی کے جانوروں کے بچاؤ اور بحالی مرکز کا گھر بھی ہے۔

ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی شرکت

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقاریب کی دھوم

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقاریب کی دھوم

  شادی کی تقریبات میں پاپ گلوکارہ ریحانہ، پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ، بالی ووڈ میوزک جوڑی اجےاتول اور امریکی ڈیوڈ بلین شریک ہیں، مائیکروسافٹ کے بانی ارب پتی بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس بھی شریک ہیں۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ، ڈزنی کے ایگر ،الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی، بلیک راک کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹولیری فنک، ایڈوب کے چیف ایگزیکٹوشانتنو نارائن، اور سام سنگ الیکٹرانکس کے ایگزیکٹو چیئرمین جے لی بھی مہمان ہیں۔ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان،وائٹ ہاؤس کی سابق مشیر اور سابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، ورلڈ اکنامک فورم کی چیئرپرسن کلاؤس شواب، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ، صحافی فرید زکریا،سویڈن کے سابق وزیر اعظم کارل بِلڈٹ،قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسار نا اور ملکہ جیٹسن پیما بھی شریک ہیں۔اس تقریب کا ہندوستان کے کاروباری اور سیاسی رہنما ، کرکٹ اسٹارز کے ساتھ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟

اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔ 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔رادھیکا مرچنٹ کا تعلق گجرات سے ہے لیکن وہ کئی برسوں سے ممبئی میں رہائش پزیر ہیں۔ انھوں نے ممبئی کے معروف سکول کیتھڈرل اینڈ کینن سکول کے ساتھ ایکول مونڈیالے ورلڈ سکول سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد رادھیکا نے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکی شہر نیویارک کا رخ کیا۔ انھوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔رادھیکا انکور ہیلتھ کيئر کے بورڈ ممبرز میں بھی شامل ہیں۔ بزنس کے علاوہ رادھیکا کو جانوروں کے فلاحی پروگرامز میں کافی دلچسپی ہے۔ان سب کے علاوہ وہ باضابطہ طور پر بھرت ناٹیم  ڈانسر ہیں اور انھوں نے اس کی تعلیم گرو بھاونا ٹھکر سے شری نبھا آرٹس میں حاصل کی ہے۔

اننت امبانی کون ہیں؟

 اننت امبانی 10 اپریل سنہ 1995 میں ممبئی میں انڈیا کے امیر ترین گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ ریلائنس انڈسٹریز کے وارثوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ایک بڑا بھائی اور ایک بہن ہیں۔اننت نے رھوڈ آئی لینڈ میں براؤن یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔ وہ اب تک زیادہ تر آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کے انتظامات چلانے میں مشغول رہے ہیں اور اپنی والدہ نیتا امبانی کے ساتھ سماجی اور فلاحی کاموں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ان کے ساتھ وزن کا مسئلہ ایک عرصے سے رہا ہے اور انھوں نے اس پر قابو پانے کے لیے سنہ 2016 میں اپنا وزن 108 کلو تک کم کیا تھا اور اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ان کی والدہ نیتا نے ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ 2017 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اننت کو دمے کا مرض رہا ہے اور اس کے لیے انھیں سٹیرائڈز دینے پڑے تھے جس کے ضمنی اثرات ان کے موٹاپے کی وجہ ہیں۔سوشل میڈیا پر منگنی کے موقع پر مشاہیر کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ بہت سے لوگ اننت امبانی کے موٹاپے کو ٹرول کرتے نظر آ ئے۔

 اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان میں شادیاں مسلسل بڑی اور عظیم تر ہوتی جارہی ہیں۔ ہندوستان اب ہر سال شادیوں پر 209 کھرب32ارب روپے سے زیادہ خرچ کرتا ہے، یہ ملک کی چوتھی بڑی صنعت ہے۔ فوربز کے مطابق، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین امبانی ایشیا کے سب سے امیر آدمی ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ 315کھرب 77ارب روپے  ہے۔

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقاریب کی دھوم
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر