قومی ٹیم کا بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سفر ختم ہونے کے بعد بلے باز امام الحق اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔پاکستانی کرکٹر امام الحق کے مداحوں کے لیے یہ ایک حیران کن خبر ہے، اور سب تجسس کا شکار ہیں کہ ان کی اہلیہ کون ہیں۔لیکن جلد ہی یہ سسپینس بھی ختم ہو گیا اور ان کی اہلیہ کی پہلی جھلک سامنے آگئی، امام الحق کی اہلیہ کی پہلی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔
امام الحق کی اہلیہ انمول محمود کو تصاویر میں چمکدار میرون اور سنہری دلہن کے لباس میں ملبوس مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شاندار تصاویر کی اس سیریز میں انمول محمود کی معصومیت اور دلکش مسکراہٹ واضح ہے۔ان کی یہ تصاویر ایک ایسی خاتون کو ظاہر کرتی ہیں جو نہ صرف اسپاٹ لائٹ میں آرام دہ ہیں بلکہ انتہائی پراعتماد بھی ہیں۔شائقین نے جوڑے کی شاندار خوشی اور امام الحق کی اہلیہ کی طرف سے دکھائے جانے والے خوبصورتی کی تعریف کی۔مسز امام الحق کا پہنا ہوا لباس تعریف اور تجسس کا موضوع بن گیا ہے۔ان کے اس فیشن کا انتخاب روایتی اور جدید جمالیات کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے، جو ایک ایسے انداز کی نمائش کرتا ہے جو لازوال اور ہم عصر ہے۔سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا سیلاب ہے، مداحوں نے امام الحق کی اہلیہ کی پہلی جھلک سامنے آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
امام الحق کی دلہن انمول محمود کی تصاویر سب سے پہلے پاکستان کے نامور ڈیزا ایس ایچ وائے کی جانب سے جاری کی گئیں جس میں انہیں سُرخ اور گولڈن رنگ کی کڑھائی سے بنے خوبصورت جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایچ ایس وائے کی جانب سے انمول محمود کی ناروے میں لیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ’امام کی انمول‘ ساتھ ہی کرکٹر امام الحق اور انمول محمود کو ٹیگ بھی کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ انمول محمود کے اپنے اکاؤنٹ سے بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیرکی گئیں۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان اور دیگر قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔قبل ازیں رواں سال قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جن میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان شامل ہیں۔
کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے 23 نومبر سے ہوگا، قوالی نائٹ میں پرفارم کرنے والے میوزک بینڈ سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔جبکہ نکاح کی تقریب 25 نومبر اور ولیمہ 26 نومبر کو شیڈول ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔