شادی سیزن کا آغاز ہوتا تو ہر طرف سے شادیوں کی ہی خبریں آ رہی ہوتی ہیں اور شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔ایسے میں کچھ ایسی شادیوں کا بھی سننے میں آتا ہے جن کا بہت عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہوتا ہے۔ایسی ہی ایک شادی اداکارہ نیلم منیر کی بھی ہے جن کی شادی، شادی کے لباس اور دلہا بھی خبروں کا حصہ رہے۔آئیے کچھ ان کی شادی کی جھلکیاں دیکھتے ہیں۔
نیلم منیر نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں انہیں زرد رنگ کے روایتی لباس میں مہندی لگائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں نے نیلم منیر کی ان تصاویر کو بہت پسند کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
نیلم منیر کی جانب سے تین جنوری کی شام کو نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں وائرل تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ انہیں عرب لباس میں ملبوس شخص کے ہمراہ رومانوی فوٹوشوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نیلم منیر کو شوہر کے ہمراہ دبئی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اب اداکارہ کے ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں ہیں جن میں اداکارہ سمیت ان کے دلہے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں نیلم منیر کو مہمانوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نیلم منیر کے ولیمے کی تقریب کہاں ہوئی، تاہم سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ ان کا ولیمہ بھی دبئی میں ہوا تھا۔
View this post on Instagram
ادھر نیلم منیر کی شادی پر شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی جانب سے نئی زندگی شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اداکار نعمان حبیب نیلم منیر اور ان کے شوہر کی شادی سمیت دوسری تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نہ صرف مبارک باد پیش کی بلکہ انہوں نے اداکارہ کے شوہر کا نام بھی بتایا۔نعمان حبیب کے مطابق نیلم منیر نے اداکار کے دوست راشد سے شادی کی لیکن انہوں نے بھی اداکارہ کے شوہر کے حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی۔
یاد رہے کہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، اور یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ دسمبر 2024 میں شادی کریں گی تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز جنوری 2025 سے ہوا ۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔