No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد کےساتھ پہلی ملاقات  

انسان بے شک زندگی کی ہر خوشی حاصل کر لے مگر والدین کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی

March 28, 2024
in مشہور شخصیات, آگاہی, خبریں, سوشل, فلمیں, کامیاب خواتین
اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد کےساتھ پہلی ملاقات  

 

والدین کسی بھی انسان کی زندگی میں بے حد اہمیت رکھتے ہیں اور اس بات کو صرف وہ لوگ ہی صحیح معنوں میں محسوس کر سکتے ہیں جو ان میں سے ایک سے بھی محروم ہو جائیں۔والدین کے درمیان طلاق کے بعد کے حالات کا سب سے زیادہ بچوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔والدین دوسری شادی کے بعد اپنی زندگی دوبارہ شروع کر دیتے ہیں لیکن انھیں یہ احساس نہیں ہو پاتا کہ طلاق بچوں کا رشتہ نہیں ختم کرتی۔اس طرح طلاق کے منفی اثرات ایک بچے کی پوری زندگی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ماں باپ کی علیحدگی سے متاثر بچوں کی زندگی عام بچوں سے بہت مختلف ہوتی ہے۔

اسی طرح کے حالات گزشتہ دنوں اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد کے ساتھ پہلی ملاقات کی وائرل ویڈیو میں دیکھے گئے جب  وہ خود دو جوان بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنے باپ سے پہلی دفعہ ملاقات کے بعد بے حد جزباتی ہو گئیں اور اپنے والد سے نہ ملنے کی شکایت کرنے لگیں۔ کچھ دنوں پہلے اداکار ساجد حسین کے ایک شو میں بات چیت کرتے ہوئے صاحبہ نے اپنے زندگی بارے بات کرتےہوئے کہا  تھاکہ جب ان کی والدہ کی ان کے والد سے طلاق ہوئی وہ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں لیکن بعد میں جب میں دس سال کی تھی ,میری والدہ نے جمال پاشا سے شادی کر لی۔اس انٹرویو کے چند دن بعد سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ سے ملنے ان کے سگے والد آتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد کےساتھ پہلی ملاقات  

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔اداکارہ نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ کو میری پیدائش کی خوشی نہیں تھی؟ آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھے؟صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میں تمہاری طرف دیکھ کر بھی بات نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی غلطی پر غصہ آتا ہے، میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں، اب ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں ۔اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تُم سے مل نہیں سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بےانتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کی ہے اور اُنہیں دیکھا ہے۔

اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد کےساتھ پہلی ملاقات  

 

سوشل میڈیا  پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس ویڈیو پربہت زیادہ تبصرے بھی کیے۔اکثر لوگوں نے مبارک باد دی،کچھ کا کہنا تھا کہ صاحبہ کی اپنے والد سے شکل بھی بہت مل رہی ہے جبکہ کچھ نے اس بات کو بھی سراہا کہ صاحبہ نےصارفین کو اپنی فیملی سمجھ کر اپنی ذاتی زندگی کے اہم لمحے شئیر کیے۔

اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد کےساتھ پہلی ملاقات  

صاحبہ نے اپنے والد سے ملاقات کر لی یہ بہت خوش گوار بات ہے لیکن آج کا دور جس میں شادیاں کم اور طلاقیں زیادہ ہو رہی ہیں ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایک بچے کے لیے ماں اور باپ دونوں کی برابرکی اہمیت ہے اور ان دونوں کے سائے میں پل کر ہی وہ ایک بھر پور زندگی گزار پاتے ہیں۔

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد
خبریں

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد

August 4, 2025

  ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایپس منظرِ عام پر آتی ہیں، وہیں چند ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ "دل کا رشتہ" ایپ نے اپنے...

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟
سوشل

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟

July 30, 2025

برج یا زائچہ صرف ستاروں کی چال نہیں بلکہ شخصیت، تعلقات اور مزاج کو سمجھنے کا ایک د لچسپ ذریعہ بھی ہے۔ اگر آپ محبت، دوستی یا شادی میں ہم آہنگی چاہتے ہیں تو برجوں کی مطابقت ضرور جانیں۔...

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ
ٹیکنالوجی

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ

July 29, 2025

شادی ایک ایسا مقدس بندھن ہے جو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے۔ اس رشتے کی بنیاد اعتماد، محبت، وفاداری اور قربانی پر ہوتی ہے۔ تاہم، جب اس خوبصورت رشتے میں بے وفائی داخل...

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر