برائیڈل کٹیور ویک پاکستان ہر سال شادی سیزن میں تین روز کے لیے منعقد کیا جاتا ہے ۔اس فیشن شو میں مشہور فیشن ڈیزائنرز اپنے اپنے عروسی لباس کے مجموعے کی نمائش کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس سال کے شو کی ہدایت کاری پاکستانی سابق ماڈل ونیزہ احمد نے کی تھی۔رواں سال برائیڈل کٹیور ویک کا یہ میلہ لاہور میں 15 دسمبر سے 17 دسمبر کے درمیان منعقد کیا گیا ۔
برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے دن کومل میر، عمران اشرف، فیروز خان، کنزہ ہاشمی، صبور علی، زاویار نعمان، نیلم منیر، صبا فیصل، ونیزہ احمد، ممیا، واشمہ، سبحان اعوان، جویریہ سعود، طوبہ انور، ذہاب خان، فضل حسین، ربیقہ خان حسین ترین، دورفشان سلیم، نمرہ مہرا، ریشم اور مہوش حیات نے باصلاحیت ڈیزائنرز کے لیے واک کی ۔
دوسرے دن کئی مشہور شخصیات نے ریمپ پر رونقیں بکھیریں جن میں صبا قمر، آمنہ الیاس، حرا مانی، اعصام الحق، زویا ناصر، احسن خان، ایمان علی، مومن ثاقب، مومل شیخ، بلال سعید اور امانت علی شامل ہیں۔ب
رائیڈل کٹیور ویک کے تیسرے اور آخری دن اشنا شاہ، عائشہ عمر، کبریٰ خان، گوہر ممتاز، ونیزہ احمد، نادیہ جمیل، نازش جہانگیر، عزیقہ دانیال، حماد شعیب، سبینہ فاروق، عثمان مختار، ریما خان، مہوش حیات، نوشین شاہ، سلیم معراج، فلک شبیر اور سارہ خان نے باصلاحیت پاکستانی ڈیزائنرز کے لیے واک کی۔
اس سال کے برائیڈل کٹیور ویک کی جہاں مسئلہ فلسطین پر احتجاج ریکارڈ کروانے پر تعریف کی گئ وہیں تنقید بھی کی گئی ۔کئی وجوہات میں سے ایک پیشہ وارانہ رویے کی کمی بھی بتائی گئی۔ریمپ پر واک ایک پیشہ ورانہ اور ذمہ داری کا کام ہے جو عام طور پر ایک پیشہ ور ماڈل سے ہی لیا جاتا ہے مگر اب یہ کام ڈیزائنرز، شوبز اسٹارز اور سوشل میڈیا انفلوئینسرز سے بھی کروایا جارہاہے۔سال 2023 کے برائیڈل کٹیور ویک میں پاکستانی شوبز ستارے ریمپ پر واک کرتےدکھائی دیے جن کی واک شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔