سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکار سدھارتھ سورینارائن نے شادی کرلی۔ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی جس کی تصاویر جوڑے نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کیں۔مداح اداکار جوڑے کی تصویریں دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی انتہائی سادگی سے چند مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔
مشترکہ تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے، ادیتی اور سدھارتھ نے کیپشن میں لکھا
‘تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو.. ہمیشہ میرے ساتھی رہو، کبھی بڑا نہیں ہونا، بہت پیار مسز اور مسٹر ادو-سدھو’۔
جیسے ہی تصاویر اپ لوڈ ہوئیں، بہت سے مشہور شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں محبت کی بارش کی۔ادیتی اور سدھارتھ نے رواں سال مارچ میں اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا اور اس کے بعد سے سبھی ان کی شادی کا انتظار کررہے تھے۔
آپ اکثر دلہنوں کے ہاتھ مہندی سے سجے ہوئے دیکھتے ہیں، لیکن ادیتی کے اس منفرد لک میں ان کی مہندی بھی تھی۔ مہندی کے نام پر ادیتی کے ہاتھوں پر ایک خوبصورت سرخ رنگ کا آدھا چاند تھا۔ جو اس کے ہاتھوں پر بہت اچھا لگ رہا تھا۔
ادیتی کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ وہ 28 اکتوبر 1986 کو حیدرآباد میں احسان حیدری اور ودیا راؤ کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ ادیتی حیدرآباد کے نظام رہے ساحل اکبر حیدری کی نواسی ہیں۔
سدھارتھ اور ادیتی نے پہلی بار 2021 کی تمل-تیلگو فلم ‘مہاسمودرم’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ تب سے ان دونوں کے درمیان محبت پنپنے لگی تھی۔ سدھارتھ نے بالی ووڈ کی مشہور فلموں جیسے رنگ دے بسنتی اور چشم بدور میں کام کیا ہے۔
ادیتی راؤ کی پہلی شادی 2009 میں اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے صرف چار سال بعد ان کا طلاق ہو گیا۔ ستیہ دیپ نے 2023 میں معروف بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا گپتا سے شادی کی۔ مسابا گپتا کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔ اسی دوران سدھارتھ کی پہلی شادی سال 2003 میں ہوئی تھی اور شادی کے چار سال بعد سدھارتھ نے بھی طلاق لے لی تھی۔ آج سدھارتھ کی عمر 44 اور ادیتی کی عمر 37 سال ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔