بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑہ اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر کو ریاست راجھستان کے شہر اوے پور میں ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوگی۔راگھو اور پرینیتی لندن میں دوران حصولِ تعلیم ملے اور اچھے دوست بن گئے پھر دونوں نے کئی سال بعد ایک دوسرے کوپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھنا شروع کیا اور بات منگنی تک جاپہنچی۔پرینیتی نے مانچیسٹر بزنس اسکول تعلیم حاصل کی جبکہ راگھو نے ای ایم بی اے کی تعلیم لندن اسکول آف اکنامکس سے حاصل کی۔
پرینتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسموں کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا پروگرام شامل ہے۔شادی میں شرکت کے لیے 50 وی وی آئی پیز سمیت 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلی بھی شادی میں شریک ہوں گے۔پرینتی چوپڑہ کی کزن اور بھارت کی میگا سٹار پریانکا چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کریں گی یہ ایک عالیشان پنجابی شادی ہوگی جس میں سیاست سمیت بالی وڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔اسی سلسلے میں ایک کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو کہ ریسیپشن کا کارڈ ہے، یعنی یہ کارڈ راگھو کے خاندان کی طرف کا ہے جس کے مطابق شادی کا ریسیپشن 30 ستمبر کو ہوگا اور اس کا وینیو چندیگڑھ کا فائیو اسٹار ہوٹل ‘تاج’ ہے۔
اس سے پہلےپرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو نئی دہلی میں ہوئی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں ۔اس عالی شان تقریب میں 150 افراد نے شرکت کی۔ جس میں سب کی نظریں ان کی کزن و اداکارہ پریانکا چوپڑا پر تھیں۔تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بہت باتیں ہوئیں ۔اس عالی شان شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ جن میں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ پرینیتی کے منگیتر نے سفید شیروانی جبکہ پرینیتی نے ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا ۔ بھارتی رسم و رواج کے مطابق منگنی ہوئی جس کے بعد گلوکار مکا سنگھ نے پنجابی زبان میں گانے گائے تو جھوم اٹھے۔یہی نہیں بلکہ تمام میڈیا ورکرز کو جو ان کے گھر کے باہر کھڑے رہتے تھے ان میں پرینیتی چوپڑا کے بھائیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔اب بات ہوجائے زرا اس رنگا رنگ بھری محفل کے کھانے کی تو یہاں آپکو بتاتے چلیں پرینیتی کے دونوں بھائیوں نے ہی بہن کی شادی کا کھانے کا انتظام کیا کیونکہ انکا خود کا کیٹرنگ کا کاروبار ہے۔ ان دونوں کی شادی میں انڈین کھانا ہی رکھا گیا تھا جبکہ خاص طور پر کباب،رولز سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی کیونکہ یہی ان کے بھائیوں کے کاروبار میں خاص ڈش ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔