No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  

March 6, 2024
in کامیاب خواتین, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, لائف سٹائل, موجودہ مسائل, نظریات اور عقائد
خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  

خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں لیکن جب ہم ان کی ترقی کے گراف کو دیکھیں تو وہ ہمارے معاشرے کا ایک پسماندہ ترین  طبقہ ہیں۔بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ ہمارے معاشرے میں ایک طاقتور اور مستحکم  عورت کا کوئی تصور ہی نہیں ہے تو غط نہ ہو گا۔خواتین  کی ترقی کا گراف بتا تا ہے کہ ہماری خواتین میں صرف 13 فیصد کے پاس بینک اکائونٹ ہے۔جائیداد میں حصہ انھیں نہیں ملتا۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انھیں پائوں پر کھڑا نہیں ہونے دیا جاتا سب سے بڑھ کر انھیں اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا بھی حق نہیں ہوتا۔

ہمارے گھروں میں لڑکے کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسے امتیازی رویے معاشرے میں ایک غیر متوازن ماحول بنا رہا ہے جس میں عورت کا کردار صرف ایک خدمت گار کا ہے اور اس کے حصے میں صرف فرائض ہی آتے ہیں حقوق نہیں۔ اس پر  سوائے افسوس کے ہمیں کچھ نظر نہیں آتا۔ خواتین گھر اور باہر، بدترین تشدد کا شکار ہو رہی ہیں، صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔تعلیم کے حصول کیلئے طالبات کو آمد و رفت کے مسائل درپیش ہیں۔ لڑکیوں کو روایتی کورسز میں داخل کروایا جاتا ہے جبکہ سپیس سائنسز جیسے شعبوں میں طالبات کی تعداد کم ہے، ہمارے رویوں کی وجہ سے خواتین اور لڑکیوں کا استحصال ہو رہا ہے۔

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل

خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  

ملازمت کے دوران خواتین کی کم تنخواہ، ہراسمنٹ و دیگر مسائل ہیں، سماجی رویے بھی امتیازی ہیں۔عورت کی حالت کو گھر سے بہتر کرکے، اسے معاشی دھارے میں لاناچاہیے، اچھی زندگی اور اپنی خواہشات کی تکمیل عورت کا حق ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین کو آمد و رفت‘تنخواہ اور دوران زچگی چھٹیوں کا مسئلہ ہے، جینڈر فرینڈلی ماحول کا نہ ہونا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں آج بھی جاگیردارانہ نظام ہے۔ وہی پرانی سوچ ہمارے نظام میں کارفرما ہے۔

 نامساعد حالات اور مشکلات کے باجود خواتین اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے دنیا کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستانی عورت خاموش نہیں ہے بلکہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانا اور بھرپور جدوجہد کرنا جانتی ہے۔ریاست کو معلوم ہے کہ کہاں کہاں فیکٹریاں موجود ہیں اور کہاں خواتین کام کر رہی ہیں لہٰذا ان تمام فیکٹریوں کو وویمن فرینڈلی بنایا جائے۔ خواتین کی معاشرے میں دوہری ذمہ داریاں ہیں، گھر بھی اور ملازمت بھی۔ گھر ان کیلئے سکون کی جگہ ہے، خواتین کے گھر ٹوٹنے نہیں چاہیے، ریاست اس میں کردار ادا کرے، گھر کی چار دیواری میں بھی انہیں تحفظ فراہم کرے، خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ڈیجیٹل ہراسانی

خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  

ڈیجیٹلائزیشن کے بعد اب ہمارے پاس دو طرح کی دنیا ہے،ایک حقیقی دنیا اور ایک ڈیجیٹل دنیا۔ حقیقی دنیا تو صدیوں سے موجود ہے جس میں خواتین کا بدترین استحصال ہو رہا ہے، ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، ان کیلئے سپیس کم ہے اور ان کی آواز کو دبایا جاتا ہے۔ بدقستی سے یہی مسائل ڈیجیٹل دنیا میں منتقل ہوگئے جن کے باعث خواتین کو وہاں بھی بدترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آن لائن دنیا میں تنگ کرنا حقیقی دنیا کی نسبت آسان ہے۔انٹرنیٹ پر لوگ اپنی شناخت چھپا کر کسی کو بھی تنگ کرتے ہیں، ہراساں کرتے ہیں، آن لائن سٹالکنگ کرتے ہیں، کمنٹس میں تضحیک کی جاتی ہے۔ یہ وہ افسوسناک رویے ہیں جن کا سامنا خواتین کو ڈیجیٹل دنیا میں ہو رہاہے۔ ہمارے ہاں ہر چھوٹے مسئلے کے لیے بھی قانون موجود ہے مگر عملدرآمد کا مسئلہ ہے جس کے باعث حالات تاحال سازگار نہیں ہوسکے۔ 2016ء میں سائبر کرائم ایکٹ آیا مگر ابھی تک لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہی نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حوالے سے جس وسیع پیمانے پر کام ہونا چاہیےتھا، وہ نہیں ہوا۔ لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا، انہیں آگاہی نہیں دی گئی ۔ جب کسی کو اپنے حق اور اس سے متعلقہ قانون سازی کے بارے میں علم نہیں ہوگا وہ کس طرح اس سے فائدہ اٹھائے گا۔

سیاسی پسماندگی

خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  

یہ رویے سیاسی جماعتوں میں بھی نظر آتے ہیں، انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے کا قانون ہونے کے باوجود مسائل ہیں، انہیں لیڈنگ رول نہیں دیاجاتا۔ افسوس ہے کہ خواتین خود بھی فرسودہ نظام کو فروغ دے رہی ہیں، لڑکے کو زیادہ اہمیت دے کر، لڑکی سے امتیازی سلوک رکھ کر، اس کے حقوق صلب کرکے مسائل کو بڑھاوا دے رہی ہیں، خواتین کو خود اس رویے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، انہیں گھر سے تربیت کا انداز بدل کر آنے والی نسلوں کیلئے ملک کو بہتر بنانا چاہیے۔

خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  

خواتین کو اپنے جن حقوق کا علم ہے،انہیں اس کے حصول میں بھی مسئلہ ہے، سائبر اور ڈیجیٹل دنیا کی بات تو بعد میں آتی ہے۔ ریاست کو اپنا درست کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اگر خواتین کو صحیح معنوں میں ایمپاور نہ کیا گیا، ان کے حقوق نہ دیے گئے، ان سے امتیازی سلوک رکھا گیا، ان کا استحصال کیا گیا تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ ریاست سمیت سب کو اپنے رویے تبدیل کرنا ہونگے۔ہمارے ہاں خواتین کو درپیش مسائل کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی رویوں کی جڑیں مضبوط ہوچکی ہیں اور ایسے مختلف سٹرکچرز موجود ہیں جنہیں ٹھیک کرنا خود ایک بڑا چیلنج ہے۔ہمارے ہاں سوشل ایمپاورمنٹ پر جو کام ہو رہا ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے،اگرچہ اس سے کچھ نہ کچھ فرق تو پڑ رہا ہے لیکن اگر مسائل کی شدت دیکھیں تو یہ کام کچھ بھی نہیں ہے۔ میرے نزدیک خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے آئینی، قانونی اور سماجی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں سوچ، نظریات اور رویوں میں ایسی تبدیلی لانی ہے جو اداروں، گھروں اور معاشرے میں نظر آئے، صرف اس صورت میں ہی خواتین کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کی پسماندگی  
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی
خبریں

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی

July 2, 2025

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو  قومیت  نہ رنگ، زبان اور نہ ہی مذہب کی قید دیکھتا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایسی ہی سچی اور متاثر کن کہانی نے سب کو حیران کر دیا ...

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات
مشہور شخصیات

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات

June 27, 2025

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات نکاح کے ایونٹ پر آکر ختم ہوگئیں اور انکی رخصتی اور دعوتِ ولیمہ کے بعد میں ہونے کی خبریں آ رہی ہیں جن سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وہ...

“دل کا رشتہ” پر گولڈن پیکج حاصل کرنے کے سنہری فوائد
سوشل

“دل کا رشتہ” پر گولڈن پیکج حاصل کرنے کے سنہری فوائد

June 27, 2025

آج کے دور میں جب رشتے تلاش کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے آپ کے لیے اب یہ انتہائی آسان بننے جا رہا ہے اور آپکی زندگی میں ایک سنہرے دور کا آغاز ہونے والا  ہے۔"دل کا رشتہ"...

پاکستان کے چند اہم ویڈنگ ڈیسٹی نیشنز
سیاحت

پاکستان کے چند اہم ویڈنگ ڈیسٹی نیشنز

June 25, 2025

شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک خاص لمحہ ہوتا ہے، اور اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے ایک خوبصورت جگہ کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں فطری حسن، تاریخی عمارتوں، دلکش پہاڑوں اور ثقافتی رنگوں سے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر