No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

September 6, 2024
in کامیاب خواتین, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, شادی, لائف سٹائل, موجودہ مسائل
ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

عورت گھر اور خاندان کی بنیادی اکائی مانی جاتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنا یہ مردوں کے ساتھ عورتوں کا بھی بنیادی حق ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ’’جب ایک لڑکا تعلیم حاصل کرے تو ایک فرد ترقی کرتا ہے لیکن جب ایک لڑکی تعلیم حاصل کرے تو پورا خاندان ترقی کرتا ہے۔‘‘۔ عورت تہذیبوں اور نسلوں کی امین ہے۔ آج ہمارے معاشرے کو تعلیم یافتہ اور دین و اقدار کی حامل عورت کی ضرورت ہے جو اپنے خاندان اور معاشرے کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کے راستے پر چلا سکے یعنی ایسا راستہ جو گمراہی کی سمت سے سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرے۔ایک پڑھی لکھی لڑکی ایک عام لڑکی کے مقابلے زیادہ پراعتماد اور باشعور ہوتی ہے لیکن مسائل تب شروع ہوتے ہیں جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے اور گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ملازمت کرنا مشکل ہو جاتی ہے۔اس مسئلے سے کس طرح نمبٹا جا سکتا ہے آئیے اس کے بارے میں جانتے ہیں۔

ٹائم ٹیبل

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

گھر سے نکلنے یا دن بھر کے معاملات کا آغاز کرنے سے پہلے اس دن کے معمولات کی تقسیم کار کر لیں۔ اس طرح آپ کی توانائی بحال رہے گی اور آپ خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہلکا پھلکا محسوس کریں گی۔ لیکن اگر دن کے کام کاج کی تقسیم کار نہیں کریں گی تو پورا دن محنت و مشقت کے باوجود ذہنی اور جسمانی طور پر ڈسٹرب رہیں گی مثلاً صبح کی مثال لے لیں۔ آپ نے صبح سویرے بیدار ہونے کے ایک دو گھنٹوں کے اندر اپنے بچوں کو اسکول کے لئے تیار کرنا ہے، شوہر کو دفتر روانہ کرنا ہے اور خود بھی تیار ہو کر کام پر پہنچنا ہے۔ اگر یہ تمام کام بیک وقت آپ خود کرنا چاہیں تو آپ کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذہنی اذیت کے ساتھ بچوں سے بھی تلخی ہوگی۔ شوہر کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بالآخر آپ کو اپنے اوپر بھی غصہ آئے گا، کہ کام کر کے بھی اس گھر میں سکون نہیں۔ لیکن اگر آپ ٹھنڈے دل سے سوچیں تو آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔ آپ محسوس کریں گی کہ اگر صبح کے کاموں کی پلاننگ رات کو کر لی جاتی تو بہتر تھا۔ یوں سنگین صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ رات کو ہی بچوں اور شوہر کے کپڑے استری کر لیتیں۔ جوتے پالش کرکے رکھتیں۔ صبح اگر ناشتے میں چپاتی بنانی ہے تو آٹا رات ہی گوندھ لیتیں تو صبح ذہنی طور پر آپ فارغ ہوتیں اور ہر کام بڑی آسانی سے بروقت کر پاتیں۔

ذہنی ہم آہنگی

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

یہ حقیقت ہے کہ ایک کامیاب گھر صرف عورت کی مرہون منت نہیں بلکہ مرد اور عورت دونوں کی کوششوں کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ یہی وہ بنیادی ستون ہے جس پر گھر کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔خدانخواستہ اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی اپنا کردار ادا کرنا چھوڑ دے تو عمارت قائم رہنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے، لہٰذا ملازمت پیشہ مرد اور عورت دونوں کا اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کے معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا اور آپس میں جذباتی، مالی اور ذہنی ہم آہنگی کا ہونا از حد ضروری ہے۔

صحت کا خیال رکھیں

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

ملازمت پیشہ خواتین اپنی صحت کا ضرور خیال رکھیں۔ متوازن غذا لیں کیونکہ انہیں بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ان کی زندگی عام گھریلو خاتون کی زندگی سے کہیں زیادہ احساس ذمہ داری، فرائض کی ادائیگی اور قربانیوں سے لبریز ہوتی ہے۔ ان کے لیے دفتر اور گھر میں توازن رکھنا بالکل ایسا ہے جیسے تنی ہوئی رسی پر چلنا، لہٰذا اپنے کھانے پینے پر توجہ دیں کیوں کہ ’’جان ہے تو جہان ہے۔‘‘ اگر صحت اچھی ہوگی تو خود بھی بیماریوں سے بچ سکیں گی اور دوسروں کی خدمت کا فریضہ بھی احسن طریقے سے انجام دے سکیں گی۔

مقصد کا تعین

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

آپ کو اپنی ملازمت کا مقصد متعین کرنا ہوگا۔ کیونکہ اس کے بغیر آپ کی تمام توانائیاں صرف کرنا بیکار ہوگا۔ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ ہم اپنی جسمانی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری کاموں میں صرف کرنے کی بجائے فضول کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں یہ اچھی عادت نہیں، گذرا ہوا وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا، جسمانی توانائی بھی ہر آنے والے دن اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کم ہونے لگتی ہے۔ لہٰذا اپنی ملازمت کا مقصد متعین کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں اس کے حصول کے لیے صرف کریں۔

گھر کوترجیح دینا

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟

کاروبار زندگی چلانے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ صرف کاروبار یا دفتر کی ہو کر رہ جائیں، گھر کے دیگر افراد بھی آپ کی محبت اور وقت کے منتظر ہوتے ہیں۔ بڑوں، بزرگوں اور بالخصوص بچوں کو ضرور وقت دیں مثلاً دفتر سے آتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور لیتی آئیں اور اپنے رویے سے ان کو باور کروائیں کہ آپ محبت کرنے والی ماں ہیں۔ دفتر کی مصروفیات کے باوجود آپ کو بچوں کا بہت خیال رہتا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گھر آتے ہی گھریلو کام نمٹانے کی بجائے کچھ دیر بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ کیونکہ بچوں کے لیے ماں کا گھر آنا باعث مسرت ہوتا ہے۔ ان سے روایتی سوالات مثلاً سکول کا کام مکمل کر لیا ہے کرنے کی بجائے وہ باتیں سنیں جو وہ آپ سے کرنا چاہتے ہیں۔ گھر آکر دفتر کو بھول جائیں صرف شوہر، بچوں اور گھر والوں کے متعلق سوچیے اور پورا وقت گھر کو دیں۔

ملازمت پیشہ خواتین زندگی میں توازن کس طرح لائیں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟
شادی

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟

April 29, 2025

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس سے قبیلے، برادریاں، معاشرے اور قومیں بنتی ہیں۔ مزید یہ کہ خاندان فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود، شخصیت کی نشوونما اور ترقی کا ذمہ دار ہے۔خاندان کی بنیاد شادی کے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر