ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایپس منظرِ عام پر آتی ہیں، وہیں چند ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ “دل کا رشتہ” ایپ نے اپنے منفرد وژن اور خاندانی اقدار سے ہم آہنگ انداز کے ذریعے ایسی ہی ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ حال ہی میں اس ایپ نے 70 لاکھ ڈاؤن لوڈز کا سنگِ میل عبور کیا ہے، جو اس کی مقبولیت، بھروسے اور سماجی اثر و رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔
“دل کا رشتہ” صرف ایک عام شادی یا ڈیٹنگ ایپ نہیں بلکہ ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سنجیدہ رشتوں کی تلاش کو ایک باعزت، محفوظ اور ثقافتی طور پر ہم آہنگ طریقے سے ممکن بناتی ہے۔ اس ایپ کا بنیادی مقصد دو افراد کے درمیان تعلق نہیں، بلکہ دو خاندانوں کو ایک مضبوط رشتے میں جوڑنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں لوگ اس پر اعتماد کر رہے ہیں۔
دل کا رشتہ نے اب تک لاکھوں افراد کو ہم خیال اور ہم مزاج ساتھی سے ملانے میں کردار ادا کیا ہے۔ متعدد جوڑے آج خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی خوشی کی کہانیاں “دل کا رشتہ” کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہی نہیں، والدین کی طرف سے بھی اس ایپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے جو کہ ایک بڑی سماجی تبدیلی کی نشانی ہے۔
مستقبل میں “دل کا رشتہ” مزید جدید فیچرز اور بہتر خدمت کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک ایپ کی نہیں، بلکہ اُن تمام افراد کی ہے جو ایک بامعنی، عزت دار اور دیرپا رشتے کی تلاش میں ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔