کیا زمانہ آ گیا ہے! پہلے لوگ کہتے تھے “جان دے دوں گا تیرے لیے”، اب کہتے ہیں “آن لائن آ کر بات کرتے ہیں۔اور جیسے ہی جذبات تھوڑے گہرے ہوتے ہیں، اچانک… “کٹ گیا”نہ کوئی آخری پیغام، نہ کوئی وضاحت ،بس بلاک مار کے غائب !لگتا ہے جیسے محبت نہیں، موبائل بیلنس تھا، ختم ہوتے ہی رابطہ بھی ختم۔۔۔۔
دھوکہ کیا ہوتا ہے؟
آج کل دھوکہ کھانے والے اتنے عام ہو گئے ہیں جتنے دودھ میں پانی۔ایک دن اچانک بدلا بدلا سا لگنے لگا…” اور پتہ چلا کہ جناب یا محترمہ نے کسی نئے شخص کو “میری جان” کہنا شروع کر دیا۔اب پرانا والا بیٹھا ہے، کمرے میں اندھیرے، کانوں میں اُداس نغمے، اور اسٹیٹس پر لکھا ہوا ہے۔”کچھ لوگ صرف وقت گزارنے کے لیے ملتے ہیں۔۔۔۔
“کٹ گیا” – دل ٹوٹنے والوں کا قومی ترانہ”
اب تو حال یہ ہے کہ جس کا بریک اپ نہیں ہوا، لوگ اس سے پوچھتے ہیں بھائی تُو نارمل ہے؟ ابھی تک کٹ نہیں گیا؟”لڑکیاں بھی اسٹوریز پر اُداس نغمے اور کالی اسکرین لگا کر “کٹ گیا” لکھتی ہیں،
“ اور تبصروں میں دس اور لڑکیاں: “میرا بھی یہی حال ہے بہنا باقی ناظرین پاپ کارن لے کر مزے سے تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
تو دھوکے سے بچا کیسے جائے؟
پہلی بات دل دینے سے پہلے دماغ استعمال کریں۔اگر کوئی شخص صرف “ہیلو” پر جواب دیتا ہے اور ہفتے میں دو دن کہتا ہے “مصروف تھا، معاف کرنا”,تو وہ محبت میں نہیں، وقت گزاری کے موڈ میں ہے۔اور اگر کوئی آپ کو صرف سنیپ چیٹ کی سٹریک لگا رکھا ہے، تو یاد رکھیں !وہ آپ کو دل نہیں، صرف آگ کا ایموجی دے رہا ہے۔!
…اب دھوکے کا علاج؟ جی ہاں، موجود ہے
اگر آپ بار بار “کٹ گیا” کا شکار ہو رہے ہیں تو شاید مسئلہ طریقہ کار میں ہے ۔ ساتھی نہیں مل رہا کیونکہ تلاش غلط جگہ ہو رہی ہےاب رشتہ تلاش کرنے کے لیے پھوپھی کی سہیلی یا ماموں کے محلے والے چاچا پر انحصار بند کریں۔زمانہ بدل چکا ہے تو طریقہ بھی بدلیں۔ “دل کا رشتہ” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔اب نہ کوئی جھوٹ، نہ نقلی جذبات صرف سنجیدہ افراد، جو واقعی زندگی کا ساتھی تلاش کر رہے ہیں، سکرین شاٹ کا مواد نہیں۔70 لاکھ سے زائد صارفین،مکمل رازداری،مطابقت پر مبنی میچز!یاد رکھیںدل ٹوٹنا مستقل نہیں ہوتا…بس صحیح ایپ اور صحیح انسان کی ضرورت ہوتی ہے۔تو آج ہی “دل کا رشتہ” ڈاؤن لوڈ کریں کیونکہ عشق تو سب کو ہوتا ہے، لیکن صحیح رشتہ صرف خوش نصیبوں کو ملتا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔