جدید دور میں رشتہ تلاش کرنے کے لیے جہاں لوگ مہنگی ویب سائٹس اور ایپس کا سہارا لیتے ہیں، وہیں “دل کا رشتہ” ایک ایسی منفرد ایپ کے طور پر ابھری ہے جو ابتدائی طور پربغیر کسی قیمت کے رشتہ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں مگر مالی وسائل محدود ہونے کے باعث مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
“دل کا رشتہ” پر نہ صرف اکاؤنٹ بنانا بالکل مفت ہے بلکہ مکمل پروفائل دیکھنے، رابطہ کرنے اور بات چیت کرنے جیسی تمام سہولیات بھی بغیر کسی فیس کے دستیاب ہیں۔سب سے اہم یہ بات ہے کہ پہلے پانچ رشتے بالکل مفت دیکھنے کو ملتے ہیں۔صارف کا اگر ان میں سے کوئی رشتہ پسند آجائے تو بہترین بات ہے ورنہ پھر صارف کو زیادہ اور بہتررشتے دیکھنے کے لیے سلور یا گولڈ پیکج سبسکرائب کروانا پڑتا ہے جہاں بہترین رشتوں کی زیادہ سے زیادہ آپشنز دستیاب ہوتی ہیں۔اس ایپ کا مقصد کہ ہر فرد کو برابر کا موقع دیا جائے چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔ ایپ میں خواتین کی رازداری اور تحفظ کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے، تاکہ ہر کوئی اعتماد کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکے۔
یہ ایپ صرف ایک ڈیجیٹل سروس نہیں بلکہ ایک سماجی خدمت ہے جو رشتہ تلاش کرنے کے روایتی، مہنگے اور پیچیدہ طریقوں کا آسان اور باعزت متبادل ہے۔ اگر آپ یا آپ کے عزیز و اقارب رشتے کی تلاش میں ہیں تو دل کا رشتہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے آپ اپنی زندگی کی نئی شروعات بغیر کسی مالی بوجھ کے کر سکتے ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔