قدرتی اشیاء کے استعمال اور ان کا اانسانی صحت و خوبصورتی کے لیے استعمال کو اب پوری دنیا جان گئی ہے۔بڑھتے ہوئے شعور نے یہ بات باور کروائی ہے کہ کیملکلز سے بنیں اشیاء انسانی صحت کے لیے کسی بھی طرح مفید نہیں اس لیے پوری دنیا اب ہربل ٹریٹمنٹ کی طرف آ رہی ہے اور مان رہی ہے کہ کیمیکلز سے بنے پراڈکٹ کبھی بھی ہربلز کا متبادل نہیں۔آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ عید پر کیملیکز کا استعمال کیے بغیر خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔
بلیک ہیڈز سے نجات
انڈے کی سفیدی میں روئی کا ایک بڑا ٹکڑا بھگودیں۔ اس کے بعد روئی کو ناک پر چپکادیں اور اسے مکمل خشک اور سخت ہونے دیں۔ پھر اس خشک روئی کو احتیاط سے اتاردیں بلیک ہیڈز اس گیلی روئی پر چپک جائیںگے اور جب آپ روئی اتاریںگی تو اس کے ساتھ باہر آجائیںگے۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارا
جن خواتین کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہوں وہ ایک چمچہ ملتانی مٹی، نیم کے پتوں کا پیسٹ آدھا چمچہ، عرق گلاب ایک چمچہ یا حسب ضرورت، منرل پاؤڈر ایک چمچہ، لیموں کا رس ادھا چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، ایلو ویرا کا گودا ایک چمچہ، ان سب کو ملاکر پیسٹ بنالیں اور ہفتے میں ایک بار ضرور لگائیں۔ جلد خشک محسوس ہو تو ایسا موسچرائز لگائیں جو جذب ہوجائے یہی ٹریٹمنٹ پارلر میں ہزاروں کا ہوتا ہے۔
نکھرارنگ
بادام کا پاؤڈر تازہ، خالص ہلدی، لیموں یا کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر، بیسن خالص، پپیتیکے چھلکوں کا پاؤڈر، پودینے کے خشک پتوں کا پاؤڈر، نیم کے خشک پتوں کا پاؤڈر، حسب ضرورت ملاکر ایک بوتل میں رکھ لیں اور موسم کی مناسبت سے اسے کبھی شہد، کبھی بالائی، کبھی بکری کے دودھ، کبھی عرق گلاب تو کبھی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر چہرے کا کم از کم بیس منٹ ہلکے ہاتھوں سے ہفتے میں دو تین روز مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کی جلد کی تمام شکایت دور رہیںگی۔
کلینزنگ
دہی اور شہد کو ملاکر چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں چہرے کی خشکی دور ہوگی،داغ دھبے صاف ہوںگے، بند مسام کھل جائیںگے، رنگت کھلی کھلی محسوس ہوگی۔جو کا آٹا، دہی، سبز چنے کا اٹا اور زیتون کا تیل آپس میں مکس کرلیں اور ہفتے میں دو بار بطور ماسک لگائیں۔ خشک جلد کے لیے بہترین ٹانک ہے۔اپنی جلد کی مناسبت سے اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں لیموں کا رس، عرق گلاب، انڈے کی سفیدی، ملتانی مٹی، زیتون، ناریل، بادام کے تیل، دودھ، بالائی کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر ہفتے میں دو بار دس منٹ کے لیے لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایک ہی ماہ میں چہرہ نکھر جائے گا۔
جھائیوں کا علاج
آم اور جامن کی گٹھلیوں کو سکھا کر پاؤڈر بنالیں اور محفوظ کرلیں، حسب ضرورت اسے پانی یا عرق گلاب میں مکس کر متاثرہ حصے پر لگائیں۔ چند دنوں میں ہی نمایاں فرق نظر آئے گا۔ پکے ہوئے پپیتے کی قاش جھائیوں پر روز مسلیں چند دنوں میں جھائیاں صاف ہونے لگیں گی۔آلو ابال کر کچل لیں اور ان میں تھوڑا سا نمک شامل کرکے متاثرہ جگہ پر ملیں، دس منٹ بعد صاف کردیں۔ سفید تل دودھ میں ملاکر پیس لیں اور پیسٹ بناکر رکھ لیں رات سوتے وقت ایک دن کے وقفے سے متاثرہ حصے پر لگائیں دس پندرہ دن میں افاقہ ہوجائے گا۔جھائیوں سے بچنے کے لیے وٹامن سی لیتی رہیں یا اس کے سپلیمنٹ لے لیں۔
بند مسام
اسٹرابیری کا گودا، شہد، آٹے کی بھوسی ملاکر پیسٹ بنالیں۔ اسے پورے چہرے پر صرف آنکھوں کو بچاکر لگائیں اور 5 منٹ بعد صاف کردیں۔ یہ چہرے کے کھلے مساموں کو بند کرکے غیر ضروری روغنیات کو بھی زائل کرے گا۔ملتانی مٹی کا لیپ ہفتے میں ایک بار کریں بہت جلد کھلے مسام بند ہوجائیںگے۔ خصوصاً ناک، ہونٹوں کے نیچے تھوڑی اور ماتھے پر ان جگہوں پر زیادہ مسام کھلے نظر آتے ہیں۔ بیسن سے چہرہ دھوتے رہنے سے بھی کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں۔ روزانہ کیلے کے چھلکے پر لگے گودے کو لگانے سے بھی کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں۔چہرے پر برف کی ٹکور کرنا بھی کھلے مساموں کو بند کردیتا ہے۔
چہرے کی جلد کا ڈھیلاپن
ایک کھانے کا چمچہ چاول کے آٹے میں ایک چائے کا چمچہ شہد یا حسب ضرورت شہد ملاکر پیسٹ بنالیں۔ چہرے کو کسی اچھے صابن یا فیس واش سے دھوکر ہمیشہ قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں،پھر چہرے پر پیسٹ کو پھیلادیں۔ آنکھوں پر کھیرے یا آلو کے قتلے یا ٹی بیگ گیلا کرکے رکھ لیں اور کم از کم پندرہ منٹ کے لیے سکون سے لیٹ جائیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد چہرے پر نیم گرم پانی کے چھینٹے ماریں۔ ماسک نرم ہوکر نکلنے لگے گا۔ اب پورا چہرہ دھولیں اور موسچرائزر لگالیں۔ انڈے کی سفیدی میں شہد مکس کرکے بالکل اسی طرح لگائیں۔

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔