عید ایک خوشی کا تہوار ہے جس کو دنیا بھرکےمسلمان پورے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔خواتین اور بچوں سمیت عید کے موقع کو بھر پور طریقے سے مناتےہیں۔عید پر خواتین اور بچیوں کی تیاری دیدنی ہوتی ہے خاص طور پر مہندی والے ہاتھ الگ سے ہی جگمگاتے نظر آتے ہیں۔مہندی یا حنا پوری دنیا میں پسند کیا جانے والا سنگھار ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ اس میں کئی طرح سے جدت بھی آئی ہے۔عید 2025 پر کچھ خاص مہندی کے ڈیزائن اِن رہیں گے جن پر اس بلاگ میں ہم بات کریں گے۔
ہلکے پھلکے ڈیزائن
ماضی کی نسبت اس سال عید پر مہندی کے ڈیزائن سادہ ہوں گے اور بھرے بھرے ہاتھوں کا فیشن بہت حد تک کم ہو گیا ہے۔
سفید مہندی
انٹرنیشنل اثر کو قبول کرتے ہوئے سفید مہندی بھی مقبولیت اختیار کر گئی ہے اور اس عید پر یہ بھی ٹرینڈ میں ہو گی۔
پھلکاری ڈیزائن
بھرے بھرے ہاتھوں کی نسبت ہتھیلوں پر پھول بنانے کا بھی ٹرینڈ چل رہا ہےاور زیادہ تر لڑکیاں عید کے موقع پر ایسے ڈیزائنز کو پسند کریں گی۔
عید کی مناسبت
عید کی مناسبت سے ڈیزائنز ٹرینڈ میں رہیں گے جن میں عید منانے سے متعلق علامات کو استعمال کیا جائے گا۔

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔