حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان ویڈیوز پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید، اس وقت اپنی خوبصورت اور سادہ شادی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ان کی شادی کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا، جہاں نکاح کی تقریب سادگی اور خوبصورتی سے اداکی گئیں۔دونوں اداکار نکاح کے دن اپنی سادگی اور خوبصورتی میں لاجواب نظر آ رہے تھے، اور ان کی یہ شادی ہر لحاظ سے یادگار بن گئی تھی۔دونوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں نے 12 فروری کو نکاح کیا اور اب ان کی نکاح کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ بنوائی گئی نئی ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
دونوں کی مایوں کی تصاویربھی سوشل میڈیا پر چھائی رہیں جو پاکستانی لائف اسٹائل جرنلسٹ ملیحہ رحمٰن نے شیئر کی تھیں جن میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک ساتھ بیٹھے نظر آئے۔تصویر میں دولہا اور دلہن کا مایوں لُک بھی سب کو بھا گیا۔کبریٰ خان نے پیلی چھوٹی قمیض کے ساتھ غرارہ پہنا جبکہ پھولوں کے زیور نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔گوہر رشید نے منٹ لائٹ بلو کرتے اور پاجامے کے ساتھ ہلکی پیلی واسکٹ پہنی، دونوں کے چہرے پر چمک اور خوشی واضح دیکھی جا سکتی تھی۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی۔کبریٰ خان نے بارات پر ہلکے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ شاہی شال اوڑھی۔
اس سے قبل دونوں کی شادی کی متعدد تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں ۔دونوں مبہم انداز میں اپنی جلد شادی کی بھی تصدیق کرتے آ رہے تھے جب کہ ان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے۔واضح رہے کہ گوہر اور کبریٰ نے اپنی دس سالہ گہری دوستی کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا، شادی سے قبل کی تقریبات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔