حاملہ خواتین میں حمل کا رورانیہ نہ صرف ایک جوڑے کی زندگی میں بہت اہم مرحلہ ہوتا ہے بلکہ یہ دورانیہ اس بچے کی زندگی کے لیے بھی بہت اہم ہوتا ہے جو ابھی اپنی نشوونما کے عمل سے گزر رہا ہوتا ہے اور اس دورانیہ میں ہونے والی احتیاط اس کی پوری زندگی پر اثر ڈالنے والی ہوتی ہے۔ اس لیے حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے کہ انھیں علم ہو کہ انھیں اس دوران کیا ضروری کھانا ہے اور کس غذا سے پرہیز کرنا ہے۔آئیے اس بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
وٹامن سی والی غذائیں
ایسی غذائیں جن میں وٹامن سی ہوتا ہے، جیسے نارنجی، اسٹرابیری، کالی مرچ اور بروکولی جو بچے کی نشوونما میں مدد کرتی ہیں اور آئرن کے جذب کو بہتر کرتی ہیں۔
آئرن والی غذائیں
وہ غذائیں جن میں آئرن ہو جیسے پھلیاں، دال، سبز پتوں والی سبزیاں، گوشت اور پالک جو ماں اور بچے دونوں میں زیادہ خون بنانے کے لیے مفید ہیں۔
کیلشیم سے بھرپور غذائیں
کیلشیم سے بھرپور غذائیں جیسے دودھ، دہی، پنیر اور ساتھ ساتھ بادام اور بروکولی جو ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما میں مدد کرتی ہیں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل غذائیں جیسے سارڈائن مچھلی، سالمن مچھلی، ٹراؤٹ مچھلی اور ٹونا مچھلی بھی حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے۔
وافر مقدار میں پانی
وافر مقدار میں پانی پینا بچے کو خون کے ذریعے غذائی اجزاء کی مناسب ترسیل میں مدد کرتا ہے اور ماں میں قبض اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ان سب کے ساتھ حاملہ خواتین کے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ انھیں کن غذائوں سے دور رہنا چاہیے جیسا کہ فروزن آئٹمز سے دور رہیں۔ ٹوٹے ہوئے کین میں بند کھانا کھانے سے بوٹولزم کا خطرے بڑھ سکتا ہے۔ کچی سمندری غذا جیسے سوشی یا کچے اوئسٹرز کے استعمال سے گریز کریں۔ مرکری کی زیادہ مقدار والی مچھلیاں، جیسے سوارڈ مچھلی، شارک، اورنج روف، مارلن اور کنگ میکریل حاملہ خواتین کے اعصابی نظام اور دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یا بچے کے لیے سماعت اور بینائی کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔حمل کے دوران سیگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور اجزا سے بھی پرہیز کریں۔ یہ بچے کی نشوونما کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔