شادی کے موقع پر سب سے اہم دلہن کا لباس ہوتا ہے کیونکہ دلہن سب کی نگاہوں کا مرکز ہوتی ہے اس لیے دلہن کے لباس پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اسی وجہ سے دلہن کا لباس سب سے زیادہ مہنگا بھی ہوتا ہے۔اتنا مہنگا لباس صرف ایک دفعہ پہنا جاتا ہے اور پھر استعمال نہیں کیا جاتا۔اسی مسئلے کو آج ہم اس تحریر میں حل کرنے کی کوشش کریں گے اور آپکو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کے ذریعے آپ اپنی شادی کے لباس میں کچھ تبدیلیاں لا کر دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔
دوپٹہ بدل دیں
دوپٹہ بدل کر بھی لہنگے کی لُک تبدیل کی جا سکتی ہے۔اگر لہنگا سُرخ ہے تو لہنگے کے کام سے ملتا جلتا نیا دوپٹہ بنایا جا سکتا ہے اس طرح آپکے جوڑی کی لُک تبدیل ہو جائے گی۔
ساڑھی بنا لیں
اگر لہنگے کو ساڑھی کی لُک دی جائے تو اس سے بھی وہ دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔کُرتی کی جگہ بلائوز استعمال کریں اور دوپٹے کو ساڑھی کے انداز میں اوڑھ لیں۔
کُرتی میں تبدیلی
کُرتی کا رنگ تبدیل کر لیا جائے یا سائز تبدیل کر لیا جائے تب بھی لہنگے کی لُک تبدیل ہو جاتی ہے۔
فراک یا پشواش
کُرتی کو مہارت کے ساتھ لہنگے سے جوڑ لیا جائے اور دوپٹہ بھی تبدیل کر لیا جائے تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ یہ آپکا شادی کا لہنگا ہے اور آپ بڑے آرام سے اسے دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔