یشما گل ایک بہت فعال سیلیبریٹی ہیں ،جو ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی اور خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں۔ڈراما ’بے باک‘ ، ’آز مائش‘ ، ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یشما گِل سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے متحرک رہتی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے یشما کی وہ پوسٹ تو بہت وائرل ہوئی جب انہوں نےانکشاف کیا کہ وہ میرج بیورو کے ذریعے اپنا رشتہ ڈھونڈ رہی تھیں کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور وہ شادی کرلیں، لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے ان سے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سُن کر وہ حیران رہ گئیں۔
میرج بیوروز سے تنگ یشما نے جب “دل کا رشتہ” ایپ کا اشتہارٹیلیویژن پر دیکھا تو انھیں اس ایپ کے فیچرز بہت پسند آئے اور انہوں نے سوچا کہ اس ایپ کے ذریعے،ہی وہ اپنی پسند کے مطابق ساتھی تلاش کر سکتی ہیں۔انہوں نے اپنے اس تجربے کے بارے میں ایک ویڈیو میں بتایا کہ ‘رشتہ آنٹیوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی وہی پرانے، محدود آپشنز ملتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ میرے پاس اب “دل کا رشتہ” ایپ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور رشتہ آنٹی کی ڈیمانڈز سے تنگ آگئی ہوں۔ اگر آپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو ابھی “دل کا رشتہ” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور مجھے رشتہ ریکویسٹ بھیجیں’۔
اداکارہ یشما گل کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ مداح ناصرف ان کی شخصیت سے متاثر ہیں بلکہ جاندار اداکاری کو بھی خوب سراہتے ہیں۔اداکارہ اکثرسوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں کرتی رہتی ہیں جن سے ان کے شادی کے بارے میں خیالات کا معلوم ہوتا رہتا ہے۔مثال کے طور پر کچھ عرصہ پہلےاپنی ایک ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نانی چاہتی ہیں میں شادی کرلوں جب کہ بدلے میں وہ مجھے 20 لاکھ روپے دیں گی۔اسی طرح ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ جس شخص سے وہ شادی کی خواہشمند ہیں اس کے اخلاق اچھے ہونے چاہئیں ۔یشما گِل کزن میرج کو پسند نہیں کرتیں اور اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی شادی کے متعلق سوچ بہت الگ ہے اور وہ ان کی شادی ایک کزن سے کرانا چاہتی ہیں جو اداکارہ سے چار برس چھوٹا ہے۔قبل ازیں یشما گل نے اپنی شادی پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری امی مجھے بولتی ہیں کہ میں 29 برس کی ہوگئی ہوں میں نے شادی نہیں کی، اپنی انڈسٹری سے ہی کوئی لڑکا ڈھونڈ لوں ۔ایک اور انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں، انہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، کیوں کہ ان کے خیال میں انسان کو ایک ہی بار شادی کرنی چاہیے اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔اب دیکھنے کی یہ بات ہے کہ اس ایپ پر یشمہ کو کتنی ریکوئسٹس آتی ہیں اور انھیں ان کے خوابوں کا شہزادہ ملتا ہے کہ نہیں!
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔