موجودہ دور ٹیکنا لوجی کا دور ہے اور ہر کام آن لائن ہو رہا ہے۔خریداری کرنی ہو،کوئی چیز بیچنی ہو،معلومات لینی ہو،تعلیم حاصل کرنی ہو،میٹنگز کرنی ہو،گھر بیٹھ کر آفس کا کام کرنا ہو،سواری کرایے پر لینی ہو،کھانا منگوانا ہو،گھر بیٹھے بیٹھے ایک کلک پر سب کچھ ملتا ہے۔ڈیجیٹل دور نے جہاں بہت سی چیزوں کو آسان کیا ہے وہاں انسان کو تنہا بھی کر دیا ہے۔ٹیک اور روبوٹس کے اس دور میں پوری دنیا کے لوگوں کے لیے سب سے مشکل کام رشتے بنانا اوراور ان کا نبھانا بنتا جا رہا ہے۔
رشتے بنانا اور ان کو قائم رکھنا ایک مشکل ترین کام ہے اور اس کام کو آسان بنانے کے لیے بھی پوری دنیا میں بہت سی طرح کی ایپس نے کام کرنا شروع کیا۔پاکستانی مسلم رشتوں کی ایپ دل کا رشتہ نے کام شروع کیا تو اس نے اپنی بہترین کارکردگی سے لوگوں کے دل جیت لیے اور یہ اس وقت پاکستان سے تعلق رکھنے والی نمبرون سوشل ایپ ہے جو شادی کرنے کے عمل کو آسان سے آسان تر بناتی جا رہی ہے۔آئیے ان پہلوئوں پر نظر ثانی کرتے ہیں جو اس رشتہ ایپ کو دوسری رشتہ ایپس سے مختلف بناتی ہے۔
بہترین سروس اس ایپ کی سب سے پہلی خاصیت ہے۔اس ایپ نے پوری دنیا کے پاکستانیوں اور مسلمانوں کے ریکارڈ مدت میں رشتے کروائے اور وہ بھی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ۔جدید الگورتھم کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کے درمیان ہم آہنگی کو دیکھا گیا اور میچ بنائے گئے۔اب تو گھر بیٹھے بغیر کسی جھنجھٹ کے بھی بہترین میچ میکنگ کی سروس حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس ایپ نے پوری دنیا کے پاکستانیوں اور مسلمانوں کو شادی کے بندھن میں باندھا۔سلور اور گولڈ پیکج متعارف کروائے جن کے ذریعے انٹرنیشنل اور پریمیم رشتے حاصل کرنا مسئلہ نہیں رہا۔صرف دو سال میں40 لاکھ صارفین اور 15 ہزار سے زائد شادیوں کے ریکارڈ کے ساتھ یہ ایپ اپنی طرز کی پاکستان کی منفرد ترین ایپ ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔