کہا جاتا ہے کہ دن بھر کے کھانے میں سب سے اہم کھانا ناشتہ ہوتا ہے اور اس کھانے کا بھر پور اہتمام ہونا چاہیے۔اکثر لوگ اس کا اہتمام کرتے بھی ہیں اور اسی لیے کہیں ہمیں ناشتے میں سری پائےکہیں مرغ چنے کہیں حلوہ پوڑی تو کہیں گھی کے بھرے پراٹھے کھاتے نظر آتے ہیں۔کچھ لوگ ان چیزوں کے مخالف ہیں تو یا تو وہ ناشتہ کرتے نہیں ہیں یا پھر رس چائے ،کافی،یا وائٹ بریڈ اور بیکری آئٹمز بھی کھاتے نظر آتے ہیں اور یہ سوچے بغیر کہ صحت کے لیے کیا بہترین ہے ،ہر کوئی اپنی مرضی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔قدرت نے کھانا اس لیے بنایا تاکہ انسان اس سے اپنے روز مرہ کے کاموں کے لیے توانائی حاصل کر سکے جبکہ انسانی جسم کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کا خود حل نکال سکے اور اپنے نظام کو بہتر بنا سکے لیکن انسانوں نے کھانے کے غلط طریقوں سے کھانے کو اپنے لیے ایک مسئلہ بنا لیا ہے اور آخر میں ایک ایسا وقت آتا ہے جب ڈاکٹر حضرات ہر قسم کا کھانا بند کرنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں۔اس سے پہلے کہ ایسا وقت آئے اور ڈاکٹروں کے چکر لگانا معمول بن جائے آئیے کچھ اپنے کھانے اور خاص طور پر ناشتے پر ایک نظر ثانی کر لیں۔
اناج
اناج ہمارے کھانے کا بہت اہم حصہ ہے ۔اس میں روٹی، ڈبل روٹی، دلیہ شامل ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک بہترین ناشتے میں شمار کیے جاتے ہیں، اس میں قدرت نے طاقت نے کئی راز چھپا کے رکھے ہیں۔البتہ ان چیزوں کا استعمال چینی کے ساتھ نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔
سپراوٹس
سپراوٹس اناج کو باقاعدگی سے کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ چنے، سویا بین، لال لوبیااور پھولا ہوا مونگ کھانے سے جسم کو کافی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اسپراوٹس میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذا موٹے لوگوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی اچھا ہے۔ نظام ہاضمہ کے لیے فائبر اہم ہے۔ یہ ہمیں زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ قبض کے شکار افراد کے لیے یہ کھانا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔سپراوٹس اناج کو باقاعدگی سے کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ چنے، سویا بین، لال لوبیا اور پھولا ہوا مونگ کھانے سے جسم کو کافی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اسپراوٹس میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
دلیہ
دلیہ کھانے کے بہت سے فائدے ہیں لیکن اگر دلیہ کو ناشتے میں شامل کیا جائے تو یہ اور بھی فائدہ مند ہے۔ دلیہ میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اور بھی بہت سی خصوصیات ہیں جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ دلیہ میں موجود فائبر کی وجہ سے پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے بھوک کم ہو جاتی ہے۔
پروٹین
صبح ہی صبح ناشتے میں پروٹین سے بھرا کھانا مل جائے تو آپ کا دن اچھا گزرے گا، ان کھانوں میں انڈا، دہی، پنیر اور ڈرائی فروٹس شامل ہیں، اس کے علاوہ بیجوں میں پروٹین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، ان کے استعمال سے آپ کی صحت اچھی رہے گی اور آپ کے پٹھوں کو بھی طاقت ملے گی۔
سبزی اور پھل
قدرت نے پھل اور سبزیوں کو نعمت کے طور پر اتارا ہے جس میں بیماریوں سے لڑنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جبکہ وٹامنز اور منرلز بھی کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔اپنے ناشتے میں بیریز، کیلا، ایواکاڈو، پالک اور ٹماٹر جیسے پھل اور سبزیوں کو شامل کیا جائے تو یہ آپ کے لیے بہترین ہے۔
فیٹس
ویسے تو چکنائی والے کھانوں سے منع ہی کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہماری جلد اور جسم میں صحت مند فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے ڈرائی فروٹس، بیج، ایواکاڈو کو غذا میں شامل کرنا ضروری ہے۔ڈیری اشیاکم چکنائی والا دودھ، دہی اور پنیر کا استعمال بھی آپ کے جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کو پوا کرتا ہے جو ہڈیوں کے لیے ضروری ہے۔اگر کسی کو دودھ اور دہی ہضم نہیں ہوتا ہو تو وہ ناریل اور بادام کادودھ بھی استعمال کرسکتا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔