اداکارہ سوناکشی سہنا کی ظہیر اقبال سے شادی کی خبر آئی تو جہاں بہت تنقید سامنے آئی وہیں سادگی اور محبت سے بھر پور شادی نے شائقین کے دل بھی جیت لیے۔
شادی کی تقریب میں سوناکشی نے اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی کے علاوہ موتیوں جڑے کندن کے ہار کے ساتھ ڈائمنڈجیولری کا انتخاب کیا، یوں اداکارہ نے دیگر بالی اداکاراؤں کے مہنگے عروسی لباس کے برعکس اپنی شادی پر والدہ کا 44سال پرانا عروسی لباس اور جیولری منتخب کر کے عمدہ مثال قائم کی۔دوسری جانب سوناکشی کے دلہا ظہیر اقبال کو بھی مہنگی شیروانی یا گروم سوٹ کے برعکس سفید شلوار قمیض زیب تن کیے دیکھا گیا۔شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا گیا جس میں فلمی دنیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر بھی سوناکشی اور ان کے شوہر کو مہنگے ترین ملبوسات کے بجائے عام روایتی انداز میں دیکھا گیا۔ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے عشائیے کیلئے بھارتی ساڑھیوں کے برانڈ ’چاند بوٹا’ کی بروکیڈ ٹون والی ریڈ ساڑھی کا انتخاب کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق برانڈ کی ویب سائٹ پر ساڑھی کی قیمت 79ہزار 800بھارتی روپے ہے۔
اسی طرح پاکستانی معروف اداکارہ نمرہ خان جو کہ مختلف اوقات میں مختلف دوستیوں کے بندھن میں رہیں ارینج میرج کی۔ ان کی شادی میں بھی بہت زیادہ خرچہ نہیں کیا گیا اور عام شادیوں کی طرح کے ہی انتظامات رکھے گئے۔ نمرہ کے شوہر لندن پولیس میں ہوتے ہیں۔ نمرہ کے بقول انہوں نے اپنے شوہر کو شادی سے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا اور نہ ہی وہ کبھی ان سے ملی تھیں ۔
چلبلی اداکارہ فریال محمود اور سیمی راحیل کے بیٹے دانیال راحیل بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ ان کی شادی میں بھی قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی۔ یوں کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے بھی سادگی سے نکاح کی رسم ادا کی۔ دونوں ایک ساتھ دو تین پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں۔ تین ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے سیمی راحیل کہتی ہیں کہ ہم نے اپنے بیٹے کی پسند کو دل و جان سے قبول کیا ہے۔ بچوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق شادی کریں۔
نامور ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان کا نکاح بھی سادگی سے ان کی فیملی کی موجودگی میں ہوا۔شہروز صدف سے قبل سائرہ یوسف سے شادی کے بندھن میں رہ چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
یہ ہیں محبت کی وہ شادیاں جو نہایت ہی سادگی سے انجام پائیں۔ ان شادیوں نے ایک پیغام بھی دیا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ لوگوں کا ہجوم اکٹھا کیا جائے، شادی سادگی سے بھی انجام دی جا سکتی ہے
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔