“دل کا رشتہ” ایپ کا پاکستان کی سب سے بڑی ایپ ہونے کا دعویٰ ایک بار پھر سچ ثابت ہوگیا۔ایپ نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کے دو اہم ترین ایوارڈز “سٹارپ اپ آف دی ائیر اور”بیسٹ ڈیجیٹل ایوارڈ” جیت لیے۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز ان برانڈز کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے لیے مشہور ہیں جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور افادیت کو بہترین انداز میں پیش کرتے ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے مقررہ سخت اور شفاف معیار کے مطابق ہر نامزدگی کا بھرپور جائزہ لیا جاتا ہے۔ “دل کا رشتہ” ایپ نےبہت کم عرصے میں شاندار مہم کے ذریعے اپنے آپ کو ایک کامیاب سٹارٹ اپ اور ایک بہترین ڈیجیٹل ایپ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ دل کا رشتہ ایپ نے بہت کم عرصے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں جدت لانے والی اور دلچسپ مہم کے ذریعے شاندار کامیابیوں کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ہے اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
“دل کا رشتہ “ایپ نے پاکستان میں شادی کے بڑھتے مسائل کو بڑی خوبی سے حل کیا ہے۔ایپ پر لاکھوں قومی اور بین الاقوامی رشتے دستیاب ہیں اور ابھی تک یہ پندرہ ہزار رشتے بھی کروا چکی ہے۔اس ایپ پر ہر ذات اور پروفیشن کے رشتے دستیاب ہیں اور اس کے بہترین فیچرز ہی اسے پاکستان کی بہترین سوشل ایپ بناتے ہیں۔واضح رہے ڈیجیٹل اعدادوشمار کے مطابق دل کا رشتہ ایپ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نمبرون سوشل ایپ بھی بن چکی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔