انسان جب اس دنیا میں آتا ہے تو اسے ہر رشتہ بنا کسی کوشش کے ملتا ہے جیسے ماں باپ،بہن باپ،دادا دادی،چچا،تایا،ماموں تمام رشتے ہی بنے بنائے ملتے ہیں سوائے ایک شریک حیات کے،جس کے لیے ہمیں ہماری زندگی موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنے شریک حیات کا اپنے والدین کی مرضی کے ساتھ انتخاب کریں۔یہ زندگی کا بہت اہم مرحلہ ہے،شادی سے پہلے اور شادی کے بعد بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پرتا ہے اور تھوڑی سی بھی لا پرواہی مسائل پیدا کر دیتی ہے۔
شریک حیات کی تلاش میں کن باتوں کا خیال کریں
فرسودہ خیالات و نظریات پر نظر ثانی
ہم شادی کے بارے میں اپنے خیالات و نظریات پر ایک نظر ثانی ضرور کریں کہ جن بنیادوں پر ہم کسی رشتے کوقبول یا مسترد کرتے ہیں کیا واقعی وہ اتنی اہم ہیں یا وہ صرف ہماری کھوکھلی انا کی تسکین کا ایک زریعہ ہیں۔شادی کے رشتے کی بنیاد اتنی پائیدار ہونی چاہیے کہ وہ ساری عمر چل سکے۔
ذات برادری سسٹم
کیا ذات برادری آجکل کے وقت میں اتنا اہم موضوع ہے کہ صرف اس بنیاد پرکوئی رشتہ قائم کر دیا جائے یا نہ کیا جائے؟کیا کسی بھی انسان کا ذاتی کردار،تعلیم،شرافت اور اخلاق اس کی پہچان نہیں ہوتا؟شادی انسانوں کی انفرادی خصوصیات کی بنا پر چلتی ہیں کسی بھی انسان کی پہچان صرف ذات کی بنیاد پر نہیں کی جا سکتی۔
ظاہری خدوخال کی اہمیت
کیا کسی بھی لڑکے یا لڑکی کی جسامت،رنگ یا عمر اتنے اہم ہوتے ہیں کہ تمام خصوصیات کے باوجود اس کو مسترد ہونے کا احساس دے دیا جائے؟ہمارے معاشرے میں شادی ایک کاروبار کی طرح بن گئی ہے جس میں ظاہری چیزوں کو زیادہ اہمیت دی جانے لگی ہے جبکہ شادی دل کا معاملہ ہوتا ہے۔
طلاق یافتہ یا بیوہ سے شادی
کیا طلاق یا بیوگی کے بعد کسی بھی انسان کے جینے کا حق ختم ہو جاتا ہے اور شادی کےنام پراس کے ساتھ کسی ردی مال کا سلوک ٹھیک ہے؟ہمارے ہاں کچھ کھوکھلے معیار بنا دئیے گئے ہیں اور جو ان پر پورا نہیں اترتا اسے مسترد قرار دیا جانا اخلاقی اور مذہبی ہر لحاظ سے غلط ہے۔
یہ سوال ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ،ایک ایسے معاشرے کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں جہاں کروڑوں لوگ کھوکھلے خیالات کی وجہ سے غیر شادی شدہ بیٹھے ہوئے ہیں اور جہاں صرف ایک لاہور شہر میں روز ڈیڑھ سو طلاق کے کیس فائل ہو رہے ہیں۔بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں کرنی پڑیں گی اور ان تمام باتوں کا حل بھی موجودہ حالات کے مطابق نکالنا پڑے گا۔
آج کے جدید دور میں اچھے رشتے کی تلاش کے لیے آن لائن رشتہ ایپس جیسے” دل کا رشتہ “ایپ بہترین آپشن ہے۔ یہ ایپ آپ کے لیے شریک حیات کی تلاش کو آسان بناتی ہے۔ جہاں آپ عمدہ رشتے فوری حاصل کر سکتے ہیں۔ شادی کے سفر کا آغاز اچھے اور عمدہ رشتے کی تلاش سے شروع ہوتا ہے۔ خاندان کے بزرگوں، عزیز رشتہ داروں کے تجویز یا منتخب کردہ رشتوں کا طریقہ اب بدل چکا ہے۔اب ان روایتی طریقوں کے جدید متبادل موجود ہیں جو قابل اعتماد بھی ہیں۔ اب برتری ان آن لائن رشتہ ایپس کو حاصل ہو گئی ہے جہاں دنیا بھر سے عمدہ رشتے صرف ایک کلک پر دستیاب ہوتے ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔