پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی سے طلاقوں اور دوسری شادیوں کا ٹرینڈ بہت بڑھ گیا ہے اور آئے دن کسی نہ کسی سلیبریٹی کی طلاق اور دوسری شادیوں کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔شوبز اداکار فیروز خان کی شادی کی تصاویر بھی جب سوشل میڈیا پر ائیں تو آتے ہی وائرل ہو گئیں ۔کچھ نے انھیں زندگی کی کامیابی کی دعا دی اور اکثر نے اس شادی پر تنقید کی جبکہ کچھ کا خیال یہ تھا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کی ریکارڈنگ ہے لیکن یہ ڈرامہ نہیں تھا بلکہ حقیقی شادی کی تصاویر تھیں۔فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں اور نہ ہی فیروز خان نے اس حوالے سے کوئی بات بتائی۔تاہم فیروز خان کی دوسری شادی کی زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لیے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
فیروز خان کی شادی کی تصاویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا کی کچھ سائیٹس پر اس بارے میں بھی بات کی گئی کہ جس طرح فیروز خان نے دو بچوں کے بعد شادی کر لی اور ان کی بیوی نے نہیں کی اسی طرح شہروز سبزواری نے اپنی طلاق کے بعد شادی کر لی تھی اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور یہ ہی معاملہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد بھی ہوا جب شعیب ملک دوبارہ دلہا بن گئے جبکہ ثانیہ سعید بغیر شادی کے اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ایسی صورتحال میں طلاق کے بعد عورت اور آدمی کے کردارزیر بحث آئے اور یہ کہ بحیثیت ماں عورت کے لیے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنا کتنامشکل فیصلہ ہے کیونکہ بچے اس کے پاس ہوتے ہیں اور اسے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے۔
فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔