No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

مسٹر پرفیکٹ کی بیٹی کی شادی: اتنی تنقید کیوں ؟

January 8, 2024
in مشہور شخصیات, انٹرٹینمنٹ, سوشل, شادی, فلمیں, لائف سٹائل
مسٹر پرفیکٹ کی بیٹی کی شادی: اتنی تنقید کیوں ؟

عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے دوست نوپور شیکھر سے شادی کر لی ۔شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا دلہن کو پورے خاندان کے ساتھ رسومات ادا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تقریب میں شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ آئرہ کی شادی کے ساتھ جوڑے کا منفرد لباس بھی ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔عامر خان کی بیٹی آئرہ خان کی شادی کی تقریبات گذشتہ کئی دنوں سے چل رہی ہیں۔اسی سلسلے میں منگل کو عامر خان، اُن کے بیٹے جنید خان، اُن کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان سمیت خاندان کے باقی افراد کو سلمان خان کے گھر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ شادی میں نوپور کی پوری فیملی بھی موجود تھی۔آئرہ خان اور اُن کے بوائے فرینڈ نوپور شکھیر کی گزشتہ برس 18 نومبر کو منگنی ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی ۔عامر خان کی بیٹی کی شادی کا ریسیپشن ممبئی میں ہوگا۔

مسٹر پرفیکٹ کی بیٹی کی شادی: اتنی تنقید کیوں ؟

نوپور شیکھر کون ہیں؟

نوپور شیکھر کی پیدائش پونے میں ہوئی۔ انھوں نے آر ایس پودار کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس ممبئی سے گریجویشن کیا۔نوپور فٹنس کوچ اور کنسلٹنٹ بھی ہیں۔ وہ فٹنس کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ نوپور شیکھر اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر ان کی ورزش کرتے ہوئے کئی ویڈیوز موجود ہیں۔ ان کے 30 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔انھوں نے کئی بالی وڈ ستاروں کو بھی فٹنس ٹریننگ دی ہے اور وہ عامر خان کے بھی ٹرینر ہیں۔ وہ کئی سال تک بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے بھی ذاتی ٹرینر رہے۔نوپور عامر خان کی بیٹی آئرہ خان کے ٹرینر بھی تھے۔ فٹنس کے سفر کے دوران دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور تقریباً دو سال کے اندر ان کا رشتہ گہرا ہو گیا اور انھوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

مسٹر پرفیکٹ کی بیٹی کی شادی: اتنی تنقید کیوں ؟

آئرہ خان کی انفرادیت

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان بچوں کے جنسی استحصال اور دیگر سماجی مسائل پر کافی مستعد نظر آتے ہیں اور گزشتہ کئی برس کے دوران وہ اس حوالے سے مختلف مہمات اور پروگرام کا حصہ بھی رہے ہیں۔ ایک سپر سٹار کی بیٹی ہونے کے باوجود آئرہ خان ہمیشہ بالی ووڈ کی چکا چوند زندگی سے دور رہی ہیں۔ آئرہ نے اپنے لیے ایک الگ شناخت بنانے کے لیے بظاہر اپنے والد کی پہچان کو استعمال نہیں کیا۔آئرہ خان ایک این جی او ’اگاتسو‘ کی بانی اور سی ای او ہیں۔آئرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور جب ان کا استحصال کیا گیا، اس وقت انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔آئرہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگ یہ جانتے ہیں کہ عامر خان کی بیٹی ایک پرسکون خوشیوں بھری زندگی گزار ر ہی ہیں، تاہم درحقیقت ایسا نہیں۔انہوں نے انتہائی کم عمری میں ذہنی پریشانیوں کے شکار ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ اگرچہ ان کی کم عمری میں ہی ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی، تاہم اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت متاثر نہیں کی۔ان کے مطابق ٹی بی کے باعث بھی انہیں ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا، لیکن اس کے باوجود وہ ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ہمیشہ ان کے ذہن میں انتشار رہا اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ذہنی انتشار کا سبب کیا تھا؟ان کے منگیتر نے انھیں ذہنی انتشار سے نکلنے میں مدد کی اور یہ ہی اس شادی کی خاص بات ہے۔ ایک اور خاص بات  یہ بھی ہے کہ آئرہ اورنو پور شیکھر اپنی شادی کو روایت سے ہٹ کر منفرد بنانا چاہتے تھے اور شاید اسی لیے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔آئرہ خان کی والدہ سابق اداکارہ رینا دتا ہیں، جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی اور انہیں پہلی اہلیہ سے بیٹا جنید خان بھی ہے اور آئرہ خان اپنے بھائی سے کم عمر ہیں۔عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی، مسٹر پرفیکشنسٹ نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی۔

 

 

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

خلوص سے بھر پور محبت کی 8 علامات
سوشل

خلوص سے بھر پور محبت کی 8 علامات

July 22, 2025

 محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو لفظوں سے زیادہ عمل میں نظر آتا ہے۔ اگرچہ ہر شخص محبت کے اظہار کا اپنا انداز رکھتا ہے، مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جو واضح طور پر بتاتی ہیں کہ آپ...

نکاح سے پہلے باہمی رضامندی کی اہمیت: اسلامی نقطہ نظر
آگاہی

نکاح سے پہلے باہمی رضامندی کی اہمیت: اسلامی نقطہ نظر

July 21, 2025

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ شادی (نکاح) کو اسلام نے نہ صرف ایک عبادت قرار دیا ہے بلکہ اسے سماجی استحکام اور خاندان کی بنیاد بھی بنایا ہے۔...

رشتوں میں دھوکہ: جب دل ٹوٹے تو کیا کریں؟
شادی

رشتوں میں دھوکہ: جب دل ٹوٹے تو کیا کریں؟

July 18, 2025

کیا زمانہ آ گیا ہے! پہلے لوگ کہتے تھے "جان دے دوں گا تیرے لیے"، اب کہتے ہیں "آن لائن آ کر بات کرتے ہیں۔اور جیسے ہی جذبات تھوڑے گہرے ہوتے ہیں، اچانک... “کٹ گیا"نہ کوئی آخری پیغام، نہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر