شادی بر صغیر پاک و ہند میں بسنے والے لوگوں کی زندگی کا اہم ترین موقع ہوتا ہے جس کے لیے بھر ہور تیاریاں کی جاتی ہیں ۔یہ تیاریاں ہر کوئی اپنی حیثیت سے بڑھ کر کرنے کی کو شش کرتا ہے۔ایسی ہی ایک کوشش دبئی میں ایک انڈین تاجر دلیپ پوپلے نے بھی کی بلکہ اگر کہیں کہ دوبارہ کی تو یہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ دلیپ پوپلے نے نوے کی دہائی میں اپنی شادی کو بھی یاد گار بنانے کے لیے شادی کی باقاعدہ تقریب فضا میں منعقد کی اور اب اپنی بیٹی کی شادی کا اہتمام بھی فضا میں ہی کیا۔دلیپ پوپلے اپنی بیٹی کی شادی خلا میں کرنا چاہتے تھے لیکن ابھی یہ ممکن نہیں تھا تو انہوں نے اپنی شادی کی یاد کو ایک دفعہ پھر دہرا دیا اور اس طرح اپنی بیٹی کی شادی کو بھی یاد گار بنا دیا۔
دلیپ پوپلے نے بوئنگ 747 کرایہ پر لیا اور دبئی سے عمان تک تین گھنٹے کا سفر کیا۔اس دوران ان کی بیٹی ودھی پوپلے نے ہردیش سینانی کے ساتھ رسومات ادا کیں۔جوڑے کے ساتھ تقریباً 350 مہمان شامل تھے، جن میں خاندان کے افراد، قریبی دوست اور میڈیا کے لوگ شامل تھے۔بارات دبئی کے المکتوم ہوائی اڈے کے قریب مینل پر پہنچی جہاں تقریب کا آغاز ہوا۔مہمانوں نے ہوائی سفر پر جانے سے پہلے اپنے بورڈنگ پاسز کے ساتھ تصاویر لیں۔رسومات کے لیے ایک مخصوص جگہ بھی رکھی گئی تھی۔شادی کے لیے، ہوائی جہاز میں ترمیم کی گئی تھی، جس کے ہر حصے میں ایک کیمرہ گیا تھا تاکہ مہمان رسومات دیکھ سکیں۔شاندار لباس میں سجے مہمان انوکھی شادی سے پرجوش، مسکراتے ہوئے اور کبھی کبھار بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کرتے رہے۔تقریب کے دوران مہمانوں کی تواضع روایتی ہندوستانی کھانوں سے کی گئی ۔ان میں مشروم پلاؤ، پالک پنیر اور دال مسالہ شامل تھے۔پرجوش مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کے ناموں کا نعرہ لگایا اور شادی کے بعد کی رسومات کے لیے ان کے حوصلے بلند رکھے۔
دلہا ہردیش نے اپنی شادی کے بارے میںکہا کہ وہ اپنی بچپن کے پیارسے شادی کر کے خوش ہیں۔انہوں نے اپنے والد اور سسر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی شاندار تقریب منعقد کی، مزید کہا:ہم آپ سے پیار کرتے ہیں “میں بہت پرجوش ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے ہمارے لیے سب کچھ دہرایاہے۔‘‘اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلیپ نے کہا:میں نے 28 سال پہلے آسمان میں ایک ہی شادی کی تھی اس وقت، ہم نے سوچا کہ ہم اب تک خلا میں کچھ کر چکے ہوں گے۔لہذا ابھی ہم ایک سیکوئل کر رہے ہیں جس میں میری بیٹی شامل ہے۔دلیپ نے مزید کہا:میں نے ہمیشہ اپنی بیٹی کے لیے ایسا کرنے کا خواب دیکھا ہے اور دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ یہ تمام خوابوں کو پورا کرتا ہے۔پوپلے خاندان متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں زیورات اور ہیروں کے کئی دکانوں کے مالک ہونے کے لیے جانا جاتا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔