پاکستان کرکٹ ورلد کپ تو نہیں جیت سکا اور قوم اس خوشی سے محروم رہی لیکن قومی ٹیم کے واپس آتے ہی کھلاڑیوں کی شادی کی بات ہونا شروع ہو گئی اور فی الحال ہم ان کی خوشی میں ہی خوش ہیں ۔جی آپ غلط سمجھے ہم بابر اعظم کی نہیں بلکہ امام الحق کی شادی کی بات کر رہے ہیں جس نے ہر طرف دھوم مچائی ہوئی ہے۔اسی دوران پھول نگر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں لیکن امام الحق کی شادی کی تفصیلات ہر کسی کی زبان پر ہے اور کیوں نہ ہو ایک تو یہ تقریب بہت شاندار ہے اور دوسرا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کر کے زبان زد عام کر دیا ہے خاص طور پر بابر اعظم کے بارے میں بات کی جا رہی ہے جو ابھی تک گفتگو کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔
امام الحق کی شادی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ گزشتہ رات منعقد کی گئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ امام الحق نے شریک حیات ناروے سے منتخب کی ہیں ، اسی لئے مہندی کی تقریب بھی ناروے ہی میں منعقد ہوئی تھیں۔ انمول محمود نے مہندی کی تقریب میں جو جوڑا پہنا وہ بیش قیمت تھا اور معروف پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔ جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انمول محمود نے اپنی ناروے میں لیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شئیر کی تھیں۔اب گزشتہ روز لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
Babar is so me😭😭 man doesn’t even know what to do there.#BabarAzam #ImamUlHaq pic.twitter.com/ksnml5wMgx
— Zahra🇵🇰 (@ZahraNasir11) November 23, 2023
قوالی نائٹ کے لیے انمول محمود نے سلور رنگ کا جوڑا جبکہ امام الحق نے نیلے رنگ کا کرتا پاجاماپہنا ہوا تھا۔ تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو امام الحق سے گلے ملتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بابر کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس، اظہر علی بھی موجود تھے۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے ہمراہ دیگرکھلاڑی قوالی نائٹ انجوائے کررہے ہیں۔ایک اور ویڈیو کلپ میں امام الحق استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ بھی گنگنا رہے ہیں۔
Every Husband Should be Like ImamUlHaq ❤️ So So Happy 😍#BabarAzam #ImamUlHaq
pic.twitter.com/cz7J2clHGB— B A B A R (FanBoy) (@BA56King_) November 23, 2023
رواں سال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم رہا کیونکہ قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،جن میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان شامل ہیں۔امام الحق کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو ہےجبکہ ولیمہ 26 نومبر کو ہو گا۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔