پاکستانی ثقافت میں زیورات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔زیورات آپ کے جذبات و احساسات کی ترجمانی بھی کرتے ہیں اور آج کل کے وقت میں سرمایہ کاری کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں۔پاکستان میں ہر سال موسم گرما کے بعد شادیوں کا زور پکڑ جاتا ہے اور ہر دوسرے گھر میں شہنائیاں بجنے کے لیے بے قرار ہوتی ہیں۔کیونکہ شادی پاک و ہند کی ثقافت میں ایک بہت زیادہ خوشی کا موقع تصور کیا جاتا ہے اس لیے اس میں خوشی کا اظہار بھی بھر پور طریقے سے کیا جاتا ہے اور زیورات کسی بھی موقع کی اہمیت کا اندازہ لگانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔شادی کے موقع پر نا صرف دلہن کے زیورات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے بلکہ شادی میں شرکت کرنے والے بھی زیورات کا خصوصی استعمال کرتے ہیں۔پاکستانیوں کے زیورات کے لیے خاص جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف جیولری برینڈز ہر سال اپنے نت نئے ڈیزائن سامنے لاتی رہتی ہیں۔پاکستان کی ایسی ہی کچھ زیورات کی بڑی برینڈز کا ہم یہاں زکر کریں گے۔
حنیف جیولرز
حنیف جیولرز پاکستان کے بڑے جیولرز میں شمار ہوتے ہیں جو اعلیٰ معیار کے زیورات اور گھڑیوں کے لیے مشہور ہیں۔چالیس سال سے قائم یہ برینڈ پورے ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی اپنے اعلیٰ معیار کے لیے جانی جاتی ہے۔چاہیں زیورات کے کلاسک ڈیزائن ہوں یا جدید ،ہیرے جواہرات ہوں یا گھڑیوں کے ایک سے بڑھ کر ایک ڈیزائن ہوں ،حنیف جیولرز سب پر پورا اترتے ہیں۔پوری دنیا میں حنیف جیولرز کے آئوٹ لیٹس کے علاوہ آن لائن خریداری کی بھی سہولت میسر ہے جہاں سے آپ روز مرہ استعمال اور شادی بیاہ کے مواقع کے لیے بھی زیورات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
ڈماس جیولرز
ڈماس کا نام پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں بھی اپنے خاص انداز کی وجہ سے مشہور ہے۔سونے،چاندی یا پتھروں کے مزین زیورات ہوں، ڈماس ہر کسی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ڈماس کی ذیلی برینڈز بھی ہیں جو اپنے اپنے کام میں کمال کار کر دگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ان ذیلی برینڈز میں “ویرہ” اپنے قیمتی پتھروں سے جڑے زیورات کے لیے مشہور ہے جبکہ “ون سیکس ایٹ”ہیرے کے زیورات کے لیے جانی جاتی ہے۔
الماس جیولرز
لاہور گلبرگ میں قائم الماس جیولرز پورے پاکستان کی ایک جانی پہچانی برینڈ ہے جو چالیس سال پہلے قائم ہوئی اور اب اس کی شاخیں ڈیلاس،ٹیکسز تک بھی پھیل گئی ہیں۔الماس کے زیورات پاکستان کے روائتی ڈیزائنوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور اسی لیے پسند کیے جاتے ہیں۔اگر زیورات کی اقسام کی بات کی جائے تو یہ برینڈ اپنے چوکر ، سونے کے نیکلس اور کانوں کے زیورات کے لیے مشہور ہے۔
ٹیسورو جیولرز
ٹیسورو جیولرز نہ صرف اپنے زیورات بلکہ ہینڈ بیگز اور سن گلاسیز کے لیے بھی مشہور ہیں۔یہ برینڈ قدیم و جدید کا امتزاج ہے جو اپنے زیورات کے ڈیزائن میں مغل دور کے ڈیزائنوں کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔یہ برینڈ اپنے خاص دیزائن کے کندن کے زیورات،روائتی جھمکے،پالکی اور بالی ڈیزائن کے لیے ذیادہ مشہور ہے۔جدید و قدیم کے امتزاج کی وجہ سے ان کے ڈیزائن روائتی کپڑوں کے علاوہ جدید تراش کے کپڑوں کے ساتھ بھی کمال لگتے ہیں۔
اے-آر-وائے جیولرز
اے-آر-وائے جیولرز پاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہے جو اپنے منفرد ڈیزائن کے لیے بھی بہت مشہور ہے۔یہ پاکستان کے ہر گھر میں جانا جانے والا برینڈ ہے جس کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ یہ 18،20 اور 22 قراط کے زیورات بھی بناتے ہیں جو کسی اور برینڈ میں نظر نہیں آتے۔سونے کے علاوہ یہ برینڈ ہیرے کے زیورات کے لیے بھی مشہور ہے۔لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں ان کے قائم آئوٹ لیٹس کے علاوہ یہ برینڈ ان لائن بھی دستیاب ہے۔
پٹیالہ جیولرز
پٹیالہ جیولرز بھی پاکستانی خواتین میں ایک مقبول برینڈ ہے۔اس کا آئوٹ لیٹ اسلام آباد میں ہے اور یہ ان لائن بھی دستیاب ہے۔یہ برینڈ اپنے خوبصورت بٹنز،کان کے زیورات ،گلے کے خوبصورت زیورات اور چوڑیوں کے لیے مشہور۔یہ برینڈ اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ معیار کے لیے مشہور ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔